ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر بھٹکل سرکاری اسپتال سے نکالی گئی عوامی بیداری ریلی؛ وزیر منکال وئیدیا نے کیا پروگرام کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th February 2024, 2:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5 فروری (ایس او نیوز)  ہرسال 4 فروری کو کینسر کا عالمی  دن منایا جاتا ہے اور کینسر کے تعلق سے یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2040 تک ہندوستان میں کینسر کے کیسز کی تعداد  بڑھ کر 20 لاکھ تک  پہنچ جائے گی۔ اس  مہلک بیماری  کو  آخری اسٹیج تک پہنچنے سے پہلے ہی  اس کا علاج کرانے اور اس  سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے  کے مقصد سے ورلڈ کینسر ڈے کو عوام الناس  میں کینسر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے  کی کوشش کی جاتی ہے۔

بھٹکل میں بھی عالمی یوم کینسر کے موقع پر  آج پیر5 فروری  کو  بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال سے ایک  بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا نے  چراغ جلا کر کیا۔

اپنے خطاب میں  منکال وئیدیا نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں کم و بیش تین فیصد لوگ کینسر سے متاثرہ پائے جاتے ہیں یعنی اگر بھٹکل کی آبادی  دولاکھ ہے توکم و بیش چھ ہزار لوگوں میں کینسر کا مرض پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکثر لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اُنہیں کینسر ہے، جس کی وجہ سے وقت پر علاج نہیں ہوپاتا۔ انہوں نے اس تعلق سے عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو معلوم ہوجائے کہ آپ کو کینسر ہے تو اس بات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ لاعلاج بیماری ہے، کینسر کا علاج اب  ممکن ہے، اس سے ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے،  انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ  اس کے بروقت  علاج کی طرف توجہ دی جائے اور اس سے غفلت برت کراس بیماری کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہ دیں۔

تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے  پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے کہا کہ کینسر پچھلی دہائیوں میں صحت کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔یہ ایک  خاموش قاتل ہے  جو اکثر اپنے ابتدائی مراحل میں ناقابل شناخت رہتا ہے، نمایاں علامات  ظاہر ہونے سے پہلے ہی مکارانہ طور پر پھیلتا ہے۔ اس مہلک بیماری سے بچنے کے لیے اس کا جلد پتہ لگانا  ضروری  ہے۔

عوام میں کینسر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے سرکاری اسپتال سے ریلی  نکالی گئی  جو شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے  سنتے مارکٹ روڈ کی طرف گھوم کرواپس اسپتال پہنچی۔

کینسر بیداری پروگرام سے قبل    محکمہ بہبود اطفال  کی جانب سے   اسپتال میں ایڈمٹ  خواتین  میں  جن خواتین نے اپنی پہلی ڈیلیوری میں بچی کو جنم دیا ہے، اُن بچیوں کے لئے وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں  ناریل  کے پودے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر انہوں نے بچیوں کی ماوں سے کہا کہ ہماری حکومت بچیوں کی فلاح و بہبودی پر زیادہ زور دیتی ہے، ان کی  اچھی پرورش کریں، انہیں اعلیٰ  تعلیم دلائیں۔ ہماری سرکار اس کے لئے ہرممکن مد کرنے تیارہے۔

پروگرام میں  تعلقہ اسپتال کے   اروگیہ رکشھا سمیتی (تحفظ صحت کمیٹی) کے ممبران  نذیر قاسمجی، ڈاکٹر ظہیر کولا،  راجیش نائک،  سُدھاکر نائک اور معروف سماجی کارکن ٹاپ نثار وغیرہ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...