بنگلور کے یلچن ہلّی تا ناگسندرا گرین لائن پر 28جنوری سے 6بوگیوں کے ساتھ میٹرو ریل سرویس کا آغاز
بنگلورو27جنوری(ایس او نیوز) 28جنوری سے یلچن ہلی تا ناگسندرا گرین لائن پر 6بوگیوں والی میٹرو ریل سرویس کاآغاز ہوگا۔میسور روڈ تا بیپنا ہلی نیلے رنگ کی لائن پر اس وقت 6بوگیوں والی 3میٹرو ریل گاڑیوں کی سرویس جاری ہے ۔ گرین لائن پر میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس لئے چار بوگیوں والے میٹرو ریل کو 6بوگیوں میں تبدیل کرنے کا میٹرو ریل حکام نے فیصلہ کیا ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ یلچن ہلی تا ناگسندرا گرین لائن پر 6بوگیوں والی میٹرو ریل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔ اب عام مسافروں کے لئے یہ میٹرو ریل دوڑائی جائے گی ۔ بوگیوں میں اصافہ سے ایک ساتھ 2004مسافر میٹرو میں سفر کرسکتے ہیں۔