بینگلورو کیفے بم دھماکہ معاملہ : میڈیا نے اچھالا پھر بھٹکل کا نام 

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 10:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 7 / مارچ (ایس او نیوز) بنگلورو کے رامیشورم کیفےمیں ہوئےبم دھماکےکے ملزم کو لےکر گودی میڈیا نے  نفرت کا بازار گرم کرنا شروع کردیا ہے۔ جب سے این آئی اےکی جانچ ٹیم نےکہاہےکہ ملزم بنگلورو سےٹمکور ہوتےہوئےبلاری پہنچاہے پھر وہاں سے اترکنڑا ضلع کی طرف نکلا ہے۔ اسی بات کولےکر میڈیا بھٹکل کو نشانہ بنانے میں لگ گیا ہے اور کسی بھی طرح بنگلورو دھماکے کے تارکو بھٹکل سےجوڑنےکی کوشش میں  نظر آرہا ہے۔

انگریزی اخبار دی نیو انڈین ایکسپرس نے پہلے خبر دی کہ  سی سی ٹی وی سے ملے فوٹیج  کے مطابق جانچ کرتےہوئے این آئی اے کی ٹیم نےکہاکہ ملزم بنگلورو سے ٹمکور گیا پھر وہاں سے بلاری جانےکی تصدیق ہوئی ہے، پھر  دوسرے  دن این آئی اے کی ٹیم بلاری پہنچ کر ملزم کی تلاش میں جٹ گئی ۔ وہاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرنےکے بعد پتہ چلا کہ ملزم بلاری سے منترالیا سے گوکرن جانےوالی بس  پر سوار ہوا ہے۔ میڈیا میں چل رہی حالیہ جانکاری کےمطابق ملزم بھٹکل اور منگلورو ہوتےہوئے سرحد پار کرنا چاہتا ہے۔ مگر این آئی اے کے افسران پُر اعتماد ہیں کہ وہ بہت جلد ملزم کو دبوچ لیں گے۔

جیسے ہی رپورٹ میں  بھٹکل  کا نام نظر  آیا کنڑا میڈیا نے بھوال مچانا شروع کردیا کہ  اس دھماکے کا ملزم مختلف مقامات سے سفر کرتا ہوا بھٹکل پہنچ گیا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر بعض کنڑا میڈیا والوں نے بھٹکل کو دہشت گردوں سے جوڑنے اور بم دھماکے کے ملزم کو یہاں پناہ دئے جانے کے امکانات کو بڑے زور و شور سے اچھالنا شروع کیا ہے ۔
    
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  این آئی اے کو مختلف مقامات اور بس اسٹینڈس کے سی سی ٹی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ ملزم بیلاری سے ایک انجان منزل کی طرف روانہ ہوا  ۔ ٹمکورو بس اسٹینڈ کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ملزم وہاں موجود تھا ۔ اس وقت اس کے چہرے پر ماسک  لگا ہوا تھا ۔ اس نے بس اسٹینڈ پر وقت گزارا تھا ۔ 
    
تحقیقاتی ٹیم نے بیلاری سینٹرل بس اسٹینڈ  کے فوٹیج کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ بدھ کے دن شام کو ملزم منترالیہ سے گوکرن جانے والی بس میں سوار ہوگیا ۔ اس کے بس کے کنڈکٹر سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ گوکرن چونکہ بھٹکل کے قریب کا علاقہ ہے، اب اس بات کو لے کر میڈیا  یہ کہنے میں لگ گیا ہے کہ  تازہ ترین معلومات کے مطابق ملزم بھٹکل میں بس سے اتر گیا  ہے اور  بس کے کنڈکٹر نے بھی  اس بات کی تصدیق کی ہے ، البتہ یقین سے کہا نہیں جا سکتا کہ بھٹکل میں بس سے اترنے کے بعد ملزم کہاں چلا گیا ، کیا وہ اُڈپی اور مینگلور کی طرف چلا گیا  یا پھر بھٹکل میں ہی ہے، اس تعلق سے کوئی بھی بات واضح نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔