مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان وزارت خارجہ کی ایڈوائزری، ہندوستانیوں کو ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  حکومت نے ہندوستانی شہریوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اور جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔

وزارت نے کہا کہ جو لوگ فی الحال ایران یا اسرائیل میں مقیم ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وہاں موجود ہندوستانی سفارت خانوں سے رابطہ کریں اور اپنا اندراج کرائیں۔ ان سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے حوالے سے انتہائی احتیاط برتیں اور اپنی سرگرمیوں کو کم از کم حد تک محدود رکھیں۔

وزارت خارجہ نے کہا، ’’ایران یا اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی وہاں کے سفارت خانوں سے فوری طور پر رابطہ قائم کریں۔ اپنا رجسٹریشن کرائیں اور تمام اپنی حفاظت کے پیش نظر کم سے کم باہر نکلیں۔‘‘

ہندوستان نے یہ سفری ہدایات امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد جاری کی ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئندہ دو دنوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ کئی بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران اسرائیل پر جوہری حملہ کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب فضائی حملہ کیا تھا۔ جس میں ایران کے دو اعلیٰ فوجی کمانڈروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے کہا تھا کہ اسرائیل سے بدلہ لیا جائے گا۔ یکم اپریل کو شام میں اپنے قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو اس کا منہ توڑ جواب دے گا لیکن وہ یہ کب اور کیسے کرنا ہے، اس کا اپنی سہولت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...