امریکہ میں کورونا سے ہونے والی اموات سب سے زیادہ، 20 ہزار سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2020, 4:45 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 18 لاکھ کی جانب گامزن ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب امریکہ وہ ملک ہوگیا ہے جہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے اور متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے اوپر ہے۔ امریکہ کے بعد اٹلی دنیا کاوہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں اموات کی تعداد 19ہزار سے اوپر ہےجبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ52 ہزار ہے۔یوروپ کے ملک اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد ابھی بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے۔جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2800 کے اوپر ہے۔

فرانس میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران میں متاثرین کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4300 سے اوپر ہے۔پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 86 ہے۔ ہندستان میں اضافہ کارجحان جاری ہے اور اب تک 242 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔