مینگلور کے قریب بنٹوال میں نقاب پوش لٹیروں نے چاقو کی نوک پر لوٹے لاکھوں روپے کے زیورات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2024, 3:16 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 11 / جنوری (ایس او نیوز) مینگلور کے قریب بنٹوال میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں  نقا ب پوش لٹیروں نے زبردستی  ایک گھر میں گھس کر چاقو کی نوک پر نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات   لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واردات جمعرات صبح بنٹوال کے  ارچیکٹے میں ٹری پارک کے قریب پیش آئی۔

اطلاع  کے مطابق  فلورین پنٹو کے نئے گھر  میں صبح قریب 6:30  بجے  نقاب پوش لٹیروں نے پہلے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر زبردستی اندر داخل ہونے کے ساتھ فلورین پنٹو اور اس کی بیٹی مرینا پنٹو کو چاقو کی نوک پر  دھمکاتے ہوئے الماریوں کی چابی حاصل کی ۔ اس کے بعد الماری میں موجود تقریبا 2.90 لاکھ روپے مالیت کے مختلف قسم کے زیورات اور 30 ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ فلورینا کی بیٹی مرینا نے لٹیروں کے ساتھ مزاحمت کی پوری کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں  ہوسکی  اور اس دوران اس کا  ہاتھ زخمی ہوگیا ۔

    ڈکیتی کی خبر ملنے پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی بی ریشیانتھ ، دیہی پولیس انسپکٹر شیوا کمار، ایس آئی ہریش وغیرہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ فنگر پرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے تفتیش جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔