بھٹکل جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کے زیراہتمام مضمون نویسی اور کوئز مقابلے کی انعامی تقریب : انسانی زندگی کی کامیابی آفاقی  پیغام   میں ہے: صبیحہ فاطمہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2019, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍جنوری (ایس او نیوز)انسانی زندگی بہت ہی اہم ہوتی ہے اس کو آفاقی پیغام و رہنمائی اور پیغمبروں کی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہئے۔  منگلورو سے شائع ہونے والے کنڑا نسوانی ماہنامہ ’انوپما‘ کی معاون مدیرہ محترمہ  صبیحہ فاطمہ نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں بھٹکل جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی جانب سے الکوثر گرلس کالج میں منعقدہ تعلقہ سطح کی سیرت کوئز اور مضمون نویسی مقابلے کے انعامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔ انسانی زندگی کے لئے ضروری تعلیمات و رہنمائی پر روشنی ڈالتے ہوئے موصوفہ نے کہاکہ آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا اہم مقصد بے انصافی، جبروظلم ، استحصال سےپاک زندگی تھی۔ نبی ﷺ سادگی کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے پورے عالم کے لئے بہترین نمونہ بنے، وہ نسوانی حقوق کے پاسدار تھے، عورتوں ، بوڑھوں اور بچوں کے عزت و احترام کا درس دینے والے رہبر ہیں۔ حضرت محمد ﷺ فرقہ واریت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے فرقہ واریت میں تعاون کرنےو الوں کا   اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہونے کی بات کہی۔ اللہ کے نبی ﷺ نے  کہاکہ اپنے طبقہ کا فرد برے کام کرنے پر بھی اس کی حمایت کرنےو الاہی فرقہ پرست ہے ۔ اللہ کے نبی ﷺ اسلام کے بانی نہیں بلکہ آخری پیغمبر ہیں۔ بھارتیوں میں آپسی بھائی چارگی ، محبت ، مساوات، یک جہتی کو فروغ دینے کے لئے  ایسے پروگرام منعقد کرنے پر منتظمین کی ستائش کی۔

بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کئی دہوں سے بھٹکل میں ہندومسلمان  بھائی چارگی سے رہنے کے متعلق کئی مثالیں پیش کیں  اوراس طرح کے آپسی میل جول کےپروگراموں کے  ذریعےمن و شانتی کو قائم کرنے میں معاون ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل زون وسائل آفیسر شریمتی یلما مری سوامی نے  تمام مذاہب انسانیت  کا درس دیتے ہیں ہم سب انسان ہیں آپس میں پیار ومحبت سے رہنے کی  بات کہی۔

’حضرت محمد ﷺ انسانیت کے عظیم رہنما ‘ کے عنوان پر منعقدہ تعلقہ سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں 70سے زائد خواتین سے حصہ لیا۔ نیو انگلش پی یو کالج  بھٹکل کی لکچرر نوتنا و بھوجلے اول، نیشنل پی یو کالج مرڈیشور کی جیوتی ہیبار دوم اور مرڈیشور اقراء ہائی اسکول  مرڈیشورکی نوویلا آسس لوئس سوم انعام کی حقدار بنیں۔

طالبات کے لئے منعقدہ ’سیرت کوئز ‘ مقابلے میں نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل کی طالبہ جئے شری کرشنا پربھو اول، اقراء ہائی اسکول کی سویتا کے ٹی دوم اور نیشنل کالج مرڈیشور کی ناگرتنا ایم نائک اور نیوانگلش پی یوکالج بھٹکل کی کوسوما سریش نایک مشترکہ طورپر سوم انعام حاصل کیا۔ ان کے علاوہ سرکاری پرائمری اسکول ہریجن کیری مرڈیشور کی ہرشیتا نایک اور ونیتا دیواڑیگا کو تشجیعی انعامات سے نوازاگیا۔ محترمہ صبیحہ کوڑا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کیں تو محترمہ نبیرہ محتشم نے شکریہ اداکیا اور محترمہ ندیم استانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے شعبہ خواتین کی ناظمہ محترمہ فوزیہ شکیل، ودیابھارتی ہائی اسکول کی صدر مدرسہ روپا کھاروی ، اقراء ہائی اسکول کی صدرمدرسہ شاہین سلطانہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔