اننت کمار ہیگڈے کے خلاف منکی پولس تھانہ سے جاری ہوا گرفتار ی وارنٹ : کاروار عدالت سے حاصل کی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2019, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:4؍فروری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے ہوناور میں اشتعال انگیز بھاشن دینے  پر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلا ف منکی  پولس نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے تعلق سے آج اننت کمار ہیگڈے نے ضمانت حاصل کرنے کاروار پہنچ گئے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوتے ہی مرکزی وزیراننت کمار ہیگڈے  کاروار عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے  ضمانت حاصل کی پھر ضمانتی  کاغذات لے کر سرسی کے ٹاون   مارکیٹ پولس تھانہ میں حاضر ہوتے ہوئے  وہاں ضمانتی کاغذات کو پیش کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 2018ودھان سبھا انتخابات کے دوران  دئیے گئے اشتعال انگیز بھاشن کو لے کر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف اس وقت کے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے الیکشن کمیشن میں  شکایت درج کرائی تھی ، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا تھا، مگر عین وقت پر عدالت میں پہنچ کر اُنہوں نے ضمانت حاصل کرلی۔

اننت کمار ہیگڈے اشتعال انگیز بیانات دینے اور بالخصوص مسلم کمیونٹی کے خلاف  زہر اُگلنے میں کافی بدنام ہیں، وہ بالخصوص انتخابات سر پر آتے ہی اس طرح کے بھاشن دے کر  دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف لاکھڑا کرتے ہیں،  اس بات کا پتہ نہیں چل پایا کہ 2018 میں انہوں نے  اپنے اشتعال انگیز بھاشن میں کیا کچھ کہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...