منگلورو پولیس نے ڈی وائی ایف آئی کو دیا ٹیپو سلطان کا کٹ آوٹ ہٹانے کا نوٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2024, 1:48 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 21 / فروری (ایس او نیوز) منگلورو میں کوناجے پولیس نے ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا  (ڈی وائی ایف آئی) کی طرف سے لگایا گیا 6 فٹ لمبا ٹیپو سلطان کا کٹ آوٹ ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔
    خیال رہے کہ کارڈ بورڈ سے بنا ٹیپو کا یہ کٹ آوٹ الال تعلقہ کے ہاریکلا میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات میں لگایا تھا ۔ پولیس کی طرف سے دئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اس کٹ آوٹ کو ہٹانے کی ہدایت دی جا رہی ہے جسے لگانے کے لئے اجازت بھی نہیں لی گئی ہے۔ 
پولیس کی اس ہدایت پر رد عمل میں ڈی وائی ایف آئی کے دکشن کنڑا صدر امتیاز نے بیان جاری کیا ہے کہ 25 فروری کو کلاپو میں ڈی وائی ایف آئی کی جو 12 ویں سہ روزہ ریاستی کانفرنس ہونے والی ہے ، اس حوالے سے یہ کٹ آوٹ لگایا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈی وائی ایف آئی نے مختلف علاقوں میں رانی ابّکّا، کوٹی - چینّیّا اور بشمول مجاہدین آزادی دیگر نامور شخصیات کے کٹ آوٹس اور بینرس لگائے ہیں ۔ اس پس منظر میں امتیاز نے کہا :" اس لئے ٹیپو سلطان کا کٹ آوٹ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔" انہوں نے پوچھا کہ "عوامی مقامات پر ٹیپو سلطان کے کٹ آوٹس ، بینرس، مجسمے وغیرہ لگانے پر حکومت نے کب پابندی لگائی ہے ؟ دکشن کنڑا میں بی جے پی کی حکومت ہے یا کانگریس کی حکومت ہے ؟" 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔