منگلورو سٹی کارپوریشن کا اقدام: شہر کی سڑکوں کو گندگی سے پاک رکھنے کے لئے لگائے جائیں گے سی سی کیمرے

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2020, 10:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،20؍نومبر (ایس او نیوز) شہر میں پاکی صفائی کو یقینی بنانے اور گندگی پھیلانے والوں کے  خلاف کڑی کارروائی کرنے کے مقصد سے منگلورو سٹی کارپوریشن (ایم سی سی) نے  مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی  کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایم سی سی نے شہریوں کو کچرا الگ الگ کرنے اور سڑکوں کے کنارے عمارتوں کا ملبہ اور کچرا پھینکنے کے تعلق سے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔منگلور و سٹی کارپوریشن کے کمشنر نے ہیلتھ اینڈ سیانٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ جن علاقوں میں  سڑکو ں پر کچرا پھینکا جاتا ہےا ور گندگی پھیلی ہوتی ہے ایسی جگہوں کی نشاندہی کرکے وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اس  بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شہر کے 60وارڈس میں 169ایسے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے۔

ایم سی سی کے مطابق ابتدائی طور پر چند اہم مقامات پر کیمرے لگائے جائیں گے اور وہاں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ لگایا جائے گا۔ سٹی کارپوریشن کے کمشنر اکشے سریدھر نے بتایا کہ :’’ ہم نے شہر میں بلیک اسپاٹس کی نشاندہی کرلی ہے۔شروعات میں  ہم دیکھیں گے کہ  چند مقامات پر کیمرے لگانے کا یہ منصوبہ کتنا کار آمد ہوتا ہے۔ اگر واقعی یہ ’پائلٹ لوکیشنس ‘بہتر اور کارگر ثابت ہوتا ہے تو پھر مزید دوسرے علاقوں تک بھی اس منصوبےکا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔‘‘    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...