منگلورو: بی کے ہری پرساد نے کہا : "مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والا ملک کا پہلا دہشت گرد گوڈسے ہے "

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th January 2024, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 30 / فروری (ایس او نیوز) منگلورو میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب سے کرتے ہوئے ایم ایل سی ہری پرساد نے کہا کہ اس وقت دیش میں دائیں بازو کی تشدد پسند طاقتوں نے جس طرح خوف اور بھید بھاو کا ماحول پیدا کیا ہے اس سے نپٹنے کے لئے مہاتما گاندھی کا راستہ ہی واحد منتر ہے ۔

ڈی وائی ایف آئی کے 12 ویں سالانہ ریاستی اجلاس کے موقع پر 'گاندھی کا ساحلی دورہ - پیغام - چیلینجس' کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے بی کے ہری پرساد نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خیالات اور فکر ہمیشہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں 230 افراد نے رامائن تصنیف کی ہے ۔ والمیکی اور تلسی داس سے کوئمپو کی 'رامائن درشنم' تک رامائن کے نام سے کئی کتابیں تصنیف ہو چکی ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں کہ کس رامائن پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ 

حقیقت یہ ہے کہ گاندھی جی نے رام راجیہ کا خواب دیکھا تھا اور اس کا تصور پیش کیا تھا۔ گاندھی کا ماننا تھا کہ 7 بڑے مذاہب، ساڑھے چار ہزار ذاتیں اور 19 ہزار زبانیں بولنے والوں کے بھارت دیش کو آگے بڑھانے تمام مذاہب کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

ہری پرساد نے کہا کہ دیش میں کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو دیش بھکتی کے نام پر دیش سے غداری کا کام کر رہی ہیں ۔ اس تعلق سے ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے دائیں بازو کی طاقتوں ( سنگھ پریوار) پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی سے بڑا ہندو کوئی اور نہیں ہو سکتا اور گاندھی کو قتل کرنے والا ملک کا پہلا دہشت گرد (نتھو رام) گوڈسے ہے ۔ میں نے یہ بات اس سے قبل پارلیمنٹ میں کہی تھی ۔ اب پھر ایک بار اسے دہراتا ہوں ۔ ایک بھی گولی چلائے بغیر پرامن طریقے سے ملک کو آزادی دلانے کا راستہ دکھانے والی شخصیت مہاتما گاندھی ہے ۔ دنیا کے 170 ممالک میں ان کا جنم دن منایا جاتا ہے۔ ایسی عظیم شخصیت کو بدمعاش کے طور پر پیش کرنے کی کوشش دائیں بازو کی شدت پسند طاقتیں کر رہی ہیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔