منگلورو : دل کا دورہ پڑنے سے 17 سالہ طالب علم کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2023, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،10/ جنوری (ایس او نیوز) سورتکل کے کرشنا پور میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں اسکول جانے کی تیاری کر رہا 17 سالہ طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نوویں جماعت میں زیر تعلیم  محمد ہاشم (17 سال) صبح اسکول جانے کے لئے تیار ہوگیا تھا، لیکن اچانک وہ چکرا کر زمین پر گر پڑا ۔ گھر والے فوراً اس کو قریبی اسپتال لے گئے مگر وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ۔ گھر والوں کو یقین نہیں آیا اور وہ لڑکے کو زندہ پانے کی امید میں موکّا کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے ۔ مگر وہاں بھی ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہونے کی تصدیق کی ۔
    
موکّا کے موکّا ہاسپٹل میں تھوڑی دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا کیونکہ گھر والے ہاشم کی میت گھر لے جانا چاہتے تھے مگر موکّا ہاسپٹل کے ڈاکٹر اس کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اصرار کر رہے تھے ۔ پھر سابق ایم ایل اے محی الدین باوا نے مداخلت کی اور میت کی تجہیز و تدفین کے انتظامات  کیے گئے ۔
    
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا مرض کی وباء کم ہونے کے بعد کم عمر بچوں اور نوجوانوں اور خاص کر باڈی بلڈروں پر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ اسکولی بچوں کے اچانک فوت ہونے کے واقعات نے والدین کو بڑی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس ضمن میں طبی ماہرین کی طرف سے کوئی تجزیہ تا حال سامنے نہیں آیا ہے۔     

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...