منگلورو : کاٹی پالیا میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd January 2018, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)کاٹی پالیا سرکل کے قریب شرپسندوں نے ایک نوجوان کو قتل کئے جانے کا واقعہ منگل کی دوپہر کو پیش آیا ہے۔ مقتول کی شناخت کئی کمبا کے مکین دیپک راؤ(32) بتائی گئی ہے۔ قتل کی خبر پھیلتے ہی شرپسندوں نے ایک نجی بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے حالات کو کشدہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔پولس جائے وقوع پہنچ کر حفاظتی انتظامات میں مصروف ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دیپک ایک سم کارڈ تقسیم کرنے والی خانگی کمپنی میں ملازم تھا، مقامی طورپر سنگھ پریوارکے بجرنگ دل سے منسلک ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ منگل کی دوپہر 2بجے دیپک اپنی بائک کے ذریعے کرشنا پور ۔ کاٹی پالیا روڈ کے ذریعے روانہ تھا، اسی دوران ایک کار اس کا پیچھا کرتے ہوئے آئی کاٹی پالیا سے دور ہی اس کی بائک کو روک کر شرپسندوں نے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی پولس ذرائع نے خبردی ہے۔ جس کے نتیجے میں دیپک راستے پر پڑاتھا شہر کے نجی اسپتال کو لے جایا گیا مگر اس کی موت ہوچکی تھی۔ قتل معاملے کو لے کر سورتکل تھانہ پولس جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد جانچ کررہی ہے۔ دیپک کی نعش شہر کے خانگی اسپتال کے مردہ خانےمیں رکھی گئی ہے۔ شہری پولس کمشنر ٹی آر سریش ، اے سی پی اُدئیے نایک اپنے عملے کے ساتھ اسپتال کو ملاقات کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔