بھٹکل میں ایک شخص نے اپنے مکان میں ہی پھانسی پر لٹک کر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th November 2023, 7:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/نومبر (ایس او نیوز)    کسی بات کو لے کر پریشان ایک شخص نے  اپنے ہی مکان  کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت رمیش مُتّھو گوپال ہریجن (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ واردات اتوار رات کو  تعلقہ کے کوٹیشور   اسٹریٹ کے ہریجن کیری میں  پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ وہ میونسپالٹی میں  مزدوری کا کام کرتا تھا، ایک ہفتہ سے کسی بات کو لے کر پریشان تھا اور گھروالوں سے  صحیح ڈھنگ سے بات نہیں کررہا تھا، بتایا گیا ہے کہ  اتوار رات کو  اپنی ہی لنگی  کو چھت سے لٹکا کر پھانسی دیتے ہوئے خودکشی کی ہے ۔

بھٹکل  ٹاون  پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...