بی جے پی ہندوستانی فوج کو نریندر مودی کی نوکر سمجھتی ہے، ملیکارجن کھرگے نے کیا فوج کی توہین کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th April 2019, 12:48 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

گلبرگہ 7؍ اپریل (ایس او نیوز/پریس ریلیز ):سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے کہ بی جے پی ہندوستانی فوج کو مودی کا غلام سمجھتی ہیں۔  گلبرگہ میں کانگریس ہیڈ کوارٹر پر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے اپنے بارے میں ایک کتابچہ ’’کایک یوگی‘‘ کی رسم اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بی جے پی لیڈر اقتدار کے نشے میں اس قدر چور ہیں کہ وہ ہندوستانی فوج کو اپنی فوج کہہ رہے ہیں ۔ کھرگے کے مطابق کوئی بھی فوج کسی لیڈر کی نہیں بلکہ اس ملک کی ہوتی ہے۔

کھرگے نے اس بات پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندوستانی فوج کو مودی سینا کہہ کر ہندوستانی فوج کی توہین کی ۔ کھرگے نے آتیہ ناتھ کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے  انھیں  سز ا دلانے کا مطالبہ کیا ۔کھرگے نے کہا کہ  نریندر مودی بھی تکبر اور گھمنڈ میں سارے ملک کواپنی ذاتی جاگیر سمجھنے لگے ہیں۔ جو بھی ان پر یا حکومت پر تنقید کرتا ہے تو وہ اسے غدار قرار دیتے ہیں ۔کھرگے نے کہا کہ  بی جے پی ہماری فوج کو اپنی غلام سمجھتی ہے ، یہ لوگ ہندوستانی تہذیب اخلاق اور روایات کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور خود کو ہندو تہذیب کا علمبردار قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تہذیب انھیں یہی سکھاتی ہے کہ ملک کے بہادر فوجیوں کو اپنی سینا قرار دے کر ان کے بے عزتی کی جائے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہندوستان کے مہذب عوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ 

ملیکارجن کھرگے نے   کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر  کتاب کے مصنف کے بسواراج بودی ہال کو معلوماتی کتابچہ مرتب کرنے پر مبارکباد دی اور کتابچے میں شامل جسٹس جویس ریبریو آئی پی ایس رٹائرڈ کے تاثرات کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد ی کے بعد سے آج تک ملک کی ترقی کے لئے کانگریس کی طویل جدوجہد کا ذکر کیا۔ جسٹس جویس نے ریبریو نے کہا ہے کہ مودی اکثر یہ سوال اُٹھاتے ہیں کہ کانگریس کے گذشتہ 60برسوں کے دوران ملک نے کیا حاصل کیاہے، انھوں نے بی جے پی کے سوال کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ آزادی کے بعد ہر میدان میں پسماندہ ملک کی تعمیر نو سے لے کر اسے ترقی کی بلندی پر پہنچانے کا سہرا صرف اور صرف کانگریسی قیادت کے سر  ہے ۔

ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ جسٹس جویس ریبریو کے اس جواب کو ایک ایک ووٹر تک پہنچا کر بی جے پی کو بے دخل کرکے ملک میں جمہوریت اور دستور کو بچانے کا کام کیا جانا چاہئے ۔ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ لوک سبھا میں قائد حزب مخالف کی حیثیت سے وہ وزیرا عظم نریندر مودی کے ہر جھوٹ کا حقائق اور اعداد و شمار کے ذریعے پردہ فاش کرتے رہے ہیں ۔ مودی جی نے  پورے پانچ سال اپوزیشن کو برا بھلا کہنے ، جھوٹے الزامات لگانے اور دھمکانے میں گزار دیئے ۔ جب بھی ان سے ان کے کام کے بارے میں سوال کیا گیا وہ پچھلی حکوت کو کوسنے لگتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں وزیراعظم آتے اور جاتے ہیں لیکن فوج کو اپنا غلام نہیں کہہ سکتے ، فوج ملک کی سرحد چھوڑ کر کہیں نہیں جاتی اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کرتی ہے ۔ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ مصنف نے کتابچے میں ان کے کاموں پر بھی روشنی ڈالی ہے جو انھوں نے شہر گلبرگہ کے عوام کے آشیرواد سے انجام دیئے ہیں ۔ انھوں نے پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ہر بوتھ میں بہتر پولنگ کروائیں تاکہ ان کی جیت کے ووٹوں کا تناسب بڑھ سکے ۔

مصنف بسواراج کے بودیہال نے کہاکہ ملیکارجن کھرگے اس علاقے کے ہی نہیں قوم کے ایک بڑے قائد ہیں ۔ ان کی خدمات سے نئی نسل تحریک حاصل کرسکتی ہے ۔ سنہیا منشیٹی نے نظامت کی ۔ اس موقع پرکھرگے صاحب اور دیگر مہمانوں کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔ تپن اپا کمکنور نے اپنی تقریر میں ملیکارجن کھرگے کو ہر طبقہ کا پسندیدہ لیڈر قرار دیااور کہاکہ مستقبل میں بھی گلبرگہ ترقی کے نئی چوٹیاں سر کرے گا ۔ سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کتاب کی رسم اجراء انجام دی ۔ جگدیو گتہ دار (صدر ضلع کانگریس ) کے علاوہ کے بی شانپا ، بابو راؤ جاگیر دار ،ماروتی مالے ، شرنو مودی ، الم پربھو پاٹل ، شفیق احمد شبو ، رام گوپال ریڈی ، شکیل نعمانی ، بھیم ریڈی پاٹل اور سینئر صحیفہ نگار جناب حامد اکمل ایڈیٹر ایقان ایکسپریس نے جلسہ میں شرکت کی ۔

  

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔