بنگال کے عوام کی اکثریت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف: سروے

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2020, 12:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،14/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق بنگلہ نیوز چینل اور سی این ایکس کے مشترک سروے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ریاست کی 63 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ متنازع قانون لانے کا مقصد ہی عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانی ہے۔ جب کہ 53 فیصد افراد اس قانون کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ 43 فیصد افراد اس قانون کے حق میں ہیں۔

بنگال میں اکثریت افراد متنازع قانون کے خلاف ہیں اور اس کا فائدہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے 50 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ مودی حکومت کا یہ متنازع قانون مذہبی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے والا ہے جب کہ ریاست کی 43 فیصد عوام مودی حکومت کے اقدام کو صحیح ٹھہرا رہے ہیں۔ اسی طرح ریاست کی 55 فیصد عوام بنگال میں این آر سی کے نفاذ کے خلاف ہیں۔ جب کہ 41 فیصد اس کے حق میں ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ممتا بنرجی کی تحریک کو 59 فیصد عوام صحیح ٹھہراتے ہیں جب کہ 51 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ اس تحریک کا ممتا بنرجی کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ سروے گزشتہ ہفتے بدھ اورجمعرات کو گیا ہے جس میں دو ہزار سے زائد افراد کی رائے لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرا عظم نریندر مودی کے دوروزہ کولکاتا دورے کے دوران بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

اس طرح کے سروے کو گرچہ عوامی ریفرنڈم کا درجہ حاصل نہیں ہوتا ہے مگر یہ سروے ترنمول کانگریس کے لئے راحت کا سبب ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے اس سروے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سروے نے ثابت کردیا ہے کہ ہم لوگ صحیح راہ پر ہیں۔ ہماری لیڈر جانتی ہیں کہ اس تحریک کو کس طرح صحیح ٹریک پر لایا جائے اور ہماری تحریک کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہوگا۔

سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے ہر ایک دن تحریک تبدیل ہو رہی ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں یہ سروے حتمی ہے۔ مگر یہ بات درست ہے کہ ریاست کے عوام کا یقین مرکز اور ریاستی حکومت دونوں پر سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی اور مودی کے درمیان ملاقات کے بعد ریاست کے عوام کی سوچ میں تبدیلی آئے گی۔ دراصل ممتا بنرجی اور بی جے پی ایک ہی صفحے پر ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس سروے کے باوجود ہم اپنے قدم سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔ اس سروے میں رفیوجی اور متوا سماج کی رائے نہیں لی گئی ہے۔

50 فیصد افراد یہ مانتے ہیں کہ حکومت اس قانون کے ذریعہ عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ 30 فیصد افراد ایسا نہیں مانتے ہیں۔ اسی طرح 53 فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ آئین کے خلاف ہے جب کہ 46 فیصد افراد ایسا نہیں مانتے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ میں یہ قانون پاس ہونے کے بعد سے ہی کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ وزیرا عظم کی آمد پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جگہ جگہ مودی واپس جاؤ کے نعرے لگائے گئے۔پولس کو سیکورٹی انتظامات کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...