مرڈیشور میں 8 مارچ کو مہاشیوراتر ی ؛ مشہور گلوکارہ اننیا بھٹ بھی مدعوئین میں شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th March 2024, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/مارچ (ایس او نیوز)اُترکنڑا  ضلع انتظامیہ نے 8 مارچ کو معروف سیاحتی مقام مرڈیشور میں  مہا شیوراتری کو منفرد انداز میں منانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس تعلق سے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے   بتایا کہ   8 مارچ کو منعقدہ   مہاشیو راتری کے دن  مرڈیشور بیچ کے قریب  عظیم الشان اسٹیج  تیار کیا جارہا ہے اور پروگرام میں مذہبی گیت گانے  میں مشہور  اننیا بھٹ کو مدعو  کیا گیا ہے،  اس کے ساتھ ساتھ  کئی دیگر  فنکار بھی مدعوئین کی  فہرست میں شامل  ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  مقامی فنکاروں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے  اور توقع ہے کہ  باصلاحیت فنکار اپنے منفرد فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فنکاروں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔  بھگوان  شیو کے تعلق سے تفصیلات کو  کو لیزر بیم کے ساتھ ڈسپلے کرنے  کی بھی تجویز  ہے۔

پروگرام میں  ریاست بھر سے عقیدت مند مرڈیشور  میں منعقدہ مہاشیوراتری میں  شریک ہونے کی توقع ہے اور ایک اندازے کے مطابق   پانچ سے  چھ ہزار   لوگ  اس خصوصی تقریب  میں شریک ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔