شیوسینا کو منانے کے لیے بی جے پی نے کھیلا ’اموشنل کارڈ‘، کہا ’فڑنویس بھی ہیں شیو سینک‘

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2019, 9:10 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،7؍نومبر(ایس اونیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر سیاسی ہلچل اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ حکومت تشکیل دینے کے لیے صرف جمعہ تک کا وقت بچا ہوا ہے اور اس درمیان روٹھی ہوئی شو سینا کو منانے کے لیے بی جے پی نے ’اموشنل کارڈ‘ کھیلا ہے۔ ایک بار پھر بی جے پی کی جانب سے شیوسینا سے ساتھ آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ ’’ہم ایک مضبوط اور مستحکم حکومت چلانا چاہتے ہیں، ہم شیو سینا کے ساتھ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اُدھو جی نے خود کہا تھا کہ دیویندر فڑنویس جی بھی شیو سینک ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی کا ایک نمائندہ وفد آج ممبئی میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرے گا۔ میڈیا نے جب منگنٹیوار سے یہ پوچھا کہ کیا گورنر سے ملاقات کے دوران بی جے پی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرے گی؟ اس پر انھوں نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح لفظوں میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی قیادت میں حکومت بنائی جانی چاہیے۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ اس بیان سے موہن بھاگوت یا پھر آر ایس ایس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا کے کچھ ذرائع اس بات کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں کہ نتن گڈکری کو بھی وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے لیکن جب اس سلسلے میں ان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’میرے لیے مہاراشٹر لوٹنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ میں دہلی میں کام کرنا جاری رکھوں گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ عہدہ کو لے کر بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان لڑائی کافی تلخ ہو گئی ہے۔ نتن گڈکری کہہ رہے ہیں کہ فڑنویس کی قیادت میں حکومت بننی چاہیے جب کہ شیو سینا اس بات پر بضد ہے کہ وزیر اعلیٰ تو اسی کا ہوگا چاہے جو ہو جائے۔ شیو سینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈھائی سال اس کا اور ڈھائی سال بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہیے جو کہ انتخاب سے قبل اتحاد بناتے وقت بات ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...