لندن میں فلسطین حامی ریلی ؛ اُمڈ پڑے ہزاروں لوگ، بی بی سی ہیڈکوارٹر پر لال رنگ لگا کر کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2023, 12:55 PM | عالمی خبریں |

لندن، 15/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ کے درمیان ہفتہ کے روز لندن میں فلسطین حامی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مظاہرین شامل ہوئے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ پلیس سے شروع ہوا مارچ وہائٹ ہال کی طرف بڑھا جہاں فلسطین حامی مظاہرین نے بی بی سی ہیڈکوارٹر کو لال رنگ سے رنگ کر اپنا احتجاج درج کیا۔

ایکٹیوسٹ گروپ فلسطین ایکشن نے ہفتہ کی صبح عمارت کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری لی اور براڈکاسٹر پر ’فلسطینی خون سے رنگے ہاتھ‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ مظاہرین میں موجود  فلسطینی حامیوں نے لال، ہرے اور سیاہ رنگ کی آتش بازی کی اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ اور ’ندی سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا‘ کے نعرے لگائے۔ رپورٹ ہے کہ مظاہرہ کے دوران ریجنٹ اسٹریٹ پر ایک احتجاجی اور ایک عام آدمی کے درمیان تھوڑی دیر کے لیے بحث سے کشیدگی بڑھ گئی۔

’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق اس مارچ کا انعقاد فلسطین اتحاد مہم کے ذریعہ کئی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔ فرینڈس آف الاقصیٰ، اسٹاپ دی وار کو ایلشن، مسلم ایسو سی ایشن آف برٹین، فلسطینی فورم اِن برٹین اور دی کیمپین فار نیوکلیئر ڈس آرمامینٹ جیسی تنظیم اس احتجاج میں شامل تھے۔

مارچ کی نگرانی کے لیے میٹروپولیٹن پولیس کے ذریعہ 1000 سے زیادہ افسران کو تعینات کیا گیا تھا اور احتجاجی مظاہرہ کے راستے کو احاطہ کرتے ہوئے عوامی نظام ایکٹ کی دفعہ 12 نافذ کر دی گئی تھی۔ پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ مارچ کے دوران حماس کے لیے حمایت دکھانے یا طے راستہ سے بھٹکنے والے کسی بھی شخص کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔