لوک سبھا اور راجیہ سبھا ٹی وی کا انضمام، نئے چینل ’سنسد ٹی وی‘ کی شروعات

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2021, 9:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا ٹی وی اور لوک سبھا ٹی وی چینلوں کا انضمام کر کے ایک نیا ٹی وی چینل بنایا گیا ہے جس کا نام سنسد ٹی وی رکھا گیا۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس انضمام کے سلسلے میں پچھلے سال جون میں اطلاع دی گئی تھی۔

اس نئے انضمام کے ساتھ اعلی سطح کے افسروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ریٹائرڈ افسر روی کپور کو سنسد ٹی وی کا چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے۔ وہ منگل سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کا دور اقتدار ایک سال تک کے لئے ہوگا۔ وہیں، راجیہ سبھا ٹی وی کے موجودہ سی ای او منوج کمار پانڈے کو ان کے فرائض سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

روی کپور1986 بیچ کے آسام- میگھالیہ کیڈر کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ وہ کپڑا وزارت کے سکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔ وہ آسام کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے علاوہ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ خان اور معدنیات، جنگلات اور ماحولیات، ایکٹ ایسٹ پالیسی معاملوں اور عوامی صنعتی محکموں کے انچارج رہے۔ انہوں نے صنعت اور تجارت کی وزارت میں بھی اپنی خدمات دی ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا کی کارروائی کے براہ راست براڈ کاسٹ کی شروعات دوردرشن پر 1989 سے کی گئی تھی۔ سال 2004 میں الگ سے لوک سبھا ٹی وی وجود میں آیا۔ ایک سال بعد 2011 میں راجیہ سبھا ٹی وی کی شروعات ہوئی جس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کا براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں چینلوں پر ایوان کی کارروائی براہ راست دکھانے کے علاوہ کئی دیگر سرکاری، سیاسی اور معلوماتی پروگرام دکھائی جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...

اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے ...

سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔