لوک سبھا انتخابات 2024: پرینکا گاندھی دمن دیو سے لڑ سکتی ہیں الیکشن

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2024, 6:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)لوک سبھا انتخابات قریب ہیں۔ بی جے پی نے 195 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے تیسری بار میدان میں ہوں گے۔ فی الحال کانگریس نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پرینکا گاندھی رائے بریلی سے نہیں؛ بلکہ دمن دیو لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ تاہم کانگریس پارٹی نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ دمن دیو سے موجودہ ایم پی لالو بھائی پٹیل ایک بار پھر بی جے پی سے میدان میں ہیں۔کانگریس دمن اور دیو کے صدر کیتن پٹیل نے اتوار کو اپنے بیان کے ذریعے اشارہ دیا ہے کہ کانگریس دمن اور دیو سے الیکشن لڑ سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے پٹیل کے حوالے سے کہا کہ پرینکا گاندھی دمن اور دیو سے ممکنہ امیدوار ہو سکتی ہیں۔ میں اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، جس میں وارانسی حلقے سے پی ایم مودی بھی شامل ہیں۔

بی جے پی کی جانب سے وارانسی سے پی ایم مودی کی امیدواری کے اعلان کے بعد، یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا کہ وارانسی کانگریس کی روایتی سیٹ ہے اور اس بار کانگریس یہاں سے مضبوط ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت من سکھ منڈاویہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزرا کرن رجیجو، اسمرتی ایرانی اور راجیو چندر شیکھر بھی لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔ فی الحال کانگریس نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی دمن دیو سے الیکشن لڑتی ہیں تو یہ ایک ایسا فیصلہ ہوگا جس کا اثر پورے جنوبی گجرات پر پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...