کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2024, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے ووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

چیف الیکشن کمیشن راجیو شرما نے بتایا کہ جنوبی کرناٹک کی 14 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی ۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے اور 8 اپریل تک نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ باقی 14 حلقوں میں دوسرے مرحلے میں 7 مئی کو روٹ ڈالے جائیں گے۔ کا غذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے اور 22 اپریل تک کا غذات نامزدگی  واپس  لیے جاسکتے ہیں۔ 2019 کے پچھلے عام انتخابات کی طرح اس سال بھی لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے اورملک بھر میں  19  اپریل سے  یکم جون تک منعقد ہونے والے ہیں۔

کرناٹک میں جملہ دو ٹرس 54208088:  کرناٹک کے چیف الیکشن کمشنر نے اپنی پریس کا نفرنس کے دوران ریاست میں انتخابی تیاریوں اور انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کرنا ٹک میں جملہ ووٹرس کی تعداد 54208088 ہے، جن میں مرد ووٹرس کی  27121407 ، خاتون ووٹرس 27081748 ، تیسری جنس کےووٹرس  4933 ہیں، ان کے علاوہ سرویس ووٹرس کی تعداد 46412 ہے، بیرونی ممالک میں مقیم ووٹرس  3200 ہیں، 18 تا 19 سال کی عمر کے 1124622 اور 85 سے زائد عمر کے معمر ووٹروں  کی تعداد 570168 ہے، معذور ووٹرل 612154 ہیں، بنگلورو نارتھ کے پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 3174098 ووٹرس اور سب سے کم ووٹروں  کی تعداد اڈپی  چکمگلورو پارلیمانی حلقہ میں 1572958 ہے، اسمبلی حلقوں کی بنیاد پر سب سے زیادہ ووٹرس  بنگلورو ساؤتھ حلقہ میں 733313 ووٹرس ہیں، اور سب سے کم  ووٹرس چکمگلور وضلع کے سرینگیری  اسمبلی حلقہ میں 168084 ووٹرس  ہیں ، ریاست بھر میں پولنگ کے لئے 58834 پولنگ  بوتھس  بنائے گئے ہیں شہری علاقوں میں 21682 اور دیہی علاقوں میں 37152 بانک بوتھ  بنائے جار ہے ہیں، سب سے زیادہ  پولنگ   بوتھ بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ میں 2911 اور سب  سے کم پولنگ بوتھ اُڈپی چکمگلورو حلقہ میں 1842   بوتھ بنائے جارہے ہیں۔ بزرگ ووٹرس اور خاتون ووٹرس کی سہولت کے لئے  ریمپ  کی سہولت، پینے کے پانی بجلی فرنیچر ، ویٹنگ  روم خاتون اور مرد ووٹرس  کیلئے بیت الخلاؤں کی سہولت اور سائن بورڈس بھی پولنگ  بوتھوں  پر لگائے جائینگے۔

پولنگ کیلئے جہاں 279752 افراد کی ضرورت ہے، 351153 افراد کو تربیت دی جارہی ہے۔ 4800  مائکر و ا بزرورس کا تقرر کیا جارہا ہے عملہ کی کوئی کمی  نہیں ہے۔ الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 10 دنوں  کے اندر ہی انہیں تربیت دیدی جائیگی، مائکر و ابزرورس کو پولنگ کی تاریخ سے 5 دن قبل تربیت مکمل کرلی جائے گی ، ریاست میں پولنگ کیلئے 110946 کی میں وی وی پیاٹ  اور اے وی ایم مشین حاصل کر لی گئی ہیں، ریاست بھر کے پارلیمانی حلقوں میں 2357 افراد  کو فلائنگ  اسکواڈ میں ایس ایس کی ٹیم میں 2669ویڈ یو سروی لینس ٹیموں میں 647 ٹیمیں اکاؤنٹس  کا   جائزہ لینے 258 اینفورسمنٹ ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔