بھٹکل: شمالی کینرا حلقے سے کانگریس کی امیدوار ہوں گی ڈاکٹر انجلی نمبالکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd March 2024, 6:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22 / مارچ (ایس او نیوز)  پارلیمانی الیکشن کے لئے کانگریس نے اتر کنڑا حلقے سے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو میدان میں اتارا ہے ۔     ڈاکٹر انجلی نمبالکر اترکنڑا حلقے میں موجود اکثریتی مراہٹا طبقے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کے بعد ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ مادر رحم سے باہر استقرار حمل (In vitro Fertilization) کے عمل اور لیپرواسکوپک طرز علاج میں مہارت رکھتی ہیں ۔

کرناٹکا کی تاریخ میں پہلی بار خانہ پور حلقے سے کانگریسی امیدوار کے بطور اسمبلی الیکشن سے منتخب ہو کر 2018 سے 2023 تک ایم ایل اے رہی ہیں ۔  اس کے علاوہ ماضی میں کانگریس پارٹی کی طرف سے وہ دیگر کئی اہم عہدوں اور منصبوں پر فائز رہی ہیں ۔ 

    کتّور خانہ پور سمیت جملہ 8 اسمبلی حلقوں پر مشتمل اُترکنڑا   لوک سبھا حلقے میں طبقاتی طور پر ووٹروں کی تعداد دیکھی جائے تو سب سے بڑی تعداد میں مراہٹا طبقہ ہے ۔ اسی کے ساتھ نامدھاری اور ہاوئیک برہمن طبقہ فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے ۔ 1977 میں مراہٹا طبقے کے بلسو پورسو کدم کو کانگریسی امیدوار کے طور پر  پارلیمانی الیکشن جیتنے اور رکن پارلیمان بننے کا موقع ملا تھا ۔ اس کے سوا کانگریس یا بی جے پی نے اکثریتی مراہٹا طبقے سے کبھی بھی کسی کو پارلیمانی امیدوار  بنانے کی کوشش نہیں کی ۔ اب کی بار کانگریس نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ 

    ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو میدان میں  اتارنے کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ جس طرح 1999 میں کانگریس کی خاتون امیدوار مارگریٹ آلوا نے اس کے حلقے پر اپنی دھاک رکھنے والے اننت کمار ہیگڑے کو شکست کا مزہ چکھایا تھا، اسی طرح اب کی بار مراہٹا خاتون امیدوار انجلی نمبالکر بھی وہی تاریخ دہرا سکتی ہیں اور بی جے پی کو شکست سے دوچار ہونے کے امکانات موجود ہیں ۔  

    ڈاکٹر انجلی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے سے امیدوار بنایا ہے ۔ اتر کنڑا میرے لئے کچھ نیا علاقہ نہیں ہے ۔ خانہ پور میرا حلقہ ہونے کے باوجود میں اتر کنڑا سے اچھی طرح واقف ہوں ۔ بی جے پی کے اقتدار میں یہ حلقہ ترقی سے پچھڑ گیا ہے ۔ پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو صرف اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان چیزوں کو ختم کرنے کے لئے میں مقابلے پر اتری ہوں ۔ پارٹی کی گارنٹیوں نے عوام کا  دل جیت لیا ہے ۔ اس حلقے کے علاوہ ریاست کے زیادہ تر حلقوں میں کانگریس پارٹی اپنی جیت درج کرے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔