لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں دو لاکھ ووٹرس؛ لسٹ میں نام داخل کرنے 9/ اپریل تک کا وقت؛ 50 ہزار سے زائد نقدی ساتھ میں نہ رکھیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd March 2024, 12:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل ہوناور حلقہ میں 2,25,128 ووٹرس ہیں جن میں 1,14,053 مرد اور 1,11,075 خواتین شامل ہیں۔اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل الیکشن آفسر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ جن کی عمر ١٨ سال مکمل ہوچکی ہے، وہ ابھی بھی اپنے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرکے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اورچونکہ اُترکنڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے، اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے دس دن پہلے تک نام شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بنا پربھٹکل سمیت اُترکنڑا کے عوام کے لئے ووٹرلسٹ میں نام داخل کرنے کی آخری تاریخ 9/ اپریل ہے۔ نئے نام داخل کرنے کے لئے فارم نمبر 6 کو پُر کرنا ہوگا۔ نئے نام داخل کرنے کے خواہشمند الیکشن کمیشن کے موبائل ایپ کا بھی استعمال کرکے خود ہی اپنا نام ووٹرلسٹ میں داخل کرسکتے ہیں۔(یاد رہے کہ بھٹکل میں  جماعت اسلامی ہند کے زیر نگرانی دعوت سینٹر، سلطان اسٹریٹ، میں ووٹرلسٹ میں نام داخل کرنے کا کام کافی عرصہ سے جاری ہے، ضروری دستاویزات کے ساتھ یہایہاں پہنچ کر بھی اپنے  نام ووٹرلسٹ میں شامل کرسکتے ہیں)

الیکشن آفسر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ بھٹکل میں 7/مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے حلقہ میں کل 248 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پولنگ بوتھوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ بھٹکل ہوناور حلقہ میں 4,626 لوگ پہلی بار اپنی حق رائے کا استعمال کریں گےجن میں 2,333 مرد اور 2,293 خواتین ہیں۔

بھٹکل ہوناور حلقہ میں کل 4,965 ووٹرس ایسے ہیں جن کی عمر 85 سال یا اس سے زائد ہے، جن میں بعض معذور افراد بھی شامل ہیں، سرکار کی طرف سے ان کے لئے گھربیٹھے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے لئے ووٹنگ سے چار پانچ دن پہلے ہی متعلقہ الیکشن آفسرس متعلقہ گھروں میں پہنچ کر بیلٹ پیپر میں ووٹ لیتے ہیں۔

بزرگ اور معذور لوگوں کے لئے گھربیٹھے ووٹنگ کی سہولت کی شروعات اسمبلی انتخابات سے کی گئی ہےاب پہلی بار اسے پورے ملک میں لوک سبھا انتخابات میں لاگو کیا جارہا ہے۔

الیکشن آفسر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ اترا کنڑ لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی جس کے لیے نوٹیفکیشن 12 اپریل کو جاری کیا جائے گا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 /اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے۔

بھٹکل چونکہ اُترکنڑا کی سرحد پر واقع ہے اور بھٹکل سے لگ کر ایک طرف اُڈپی ضلع کی سرحد ہےاور دوسری طرف شموگہ کی بھی سرحد لگتی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل۔ ہوناور حلقہ میں بین ضلعی سرحدی چیک پوسٹوں پر چیکنگ تیز کردی گئی ہے۔ اس حلقے میں تین چیک پوسٹوں کو متحرک کیا گیا ہے جن میں سے ایک ہوناور تعلقہ میں گیرسُوپا، دوسرا بھٹکل کا سرپن کٹہ اورتیسرا بھٹکل تعلقہ کے کُنٹوانی میں چیک پوسٹ پر چیکنگ کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ جوبھی سوار ی ضلع اُترکنڑا میں داخل ہوگی، اُن سواریوں کی چیکنگ ہوگی۔ الیکشن آفسر نے بتایا کہ ایک عام شخص کو بغیردستاویزات پچاس ہزار تک کی رقم اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی، اس سے زائد رقم ہونے کی صورت میں رقم کی دستاویزات شوکرنے ہوں گے کہ وہ کیسی رقم ہے۔ اسی طرح رقم کے ساتھ اگر سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے، پوسٹرس یا ایسی کوئی بھی اشتہاری چیز پائی جانے کی صورت میں رقم بھی ضبط کرلی جائے گی بھلے رقم پچاس ہزار یا پچاس ہزار سے کم ہی کیوں نہ ہو۔

الیکشن آفسر نے واضح کیا کہ چیک پوسٹوں کے علاوہ پولیس، ویجیلنس ٹیم اور ویڈیو سرویلنس ٹیمیں ضلع بھر کی نگرانی کررہی ہیں۔ مختلف محکموں کے افسران کو نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور ان کی موجودگی میں ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی بشمول ووٹروں میں نقدی، گھریلو اشیاء اور شراب کی تقسیم کی معلومات اگر کسی کو ہو تو وہ  سی-وِجل ایپ کے ذریعے عہدیداروں کو خبر دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام متعلقہ ایپ کے ذریعے ویڈیوز اورتصاویر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

سوویدھا ایپ استعمال کرنے کی اجازت
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو میٹنگز اور دیگر انتخابی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے سوویدھا ایپ کی مدد سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ عوامی جلسوں، تقاریب، ریلیوں، موبائل گاڑیوں، لاؤڈ اسپیکر، ہیلی کاپٹر اور ہیلی پیڈ کے لیے سُوویدھا سافٹ ویئر کے ذریعے یا ڈی سی آفس یا اے سی آفس سے اجازت لینی ہوگی۔

بھٹکل حلقہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے 25 افسران کو زونل افسران کے طور پرنامزد کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں،عوام ٹول فری نمبر 1950 پر کال کر کے شکایت درج کراسکتے ہیں۔

مجموعی طور پر 6 فلائنگ اسکواڈ ٹیم، ٩ سٹیٹک سرویلنس ٹیم، تین ویڈیو سرویلنس ٹیم (VST)، ایک ویڈیو ویونگ ٹیم (VVT)، C-Vigil ٹیم اور اخراجات کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کنٹرول رومز
بھٹکل اسمبلی حلقہ میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ لوگ شکایات یا کسی بھی مدد کے لیے ان نمبروں پر ڈائل کر سکتے ہیں۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر آفس (08385 223722)
بھٹکل تحصیلدار آفس (08385 226422)
ہوناور تحصیلدار آفس (08387 220262)

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔