لوک سبھا انتخاب 2024: این سی پی شردچندر پوار نے 5 امیدواروں کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 1:23 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر این سی پی شردچندر پوار نے آج پانچ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این سی پی میں تقسیم کے بعد اس مرتبہ بارامتی لوک سبھا سیٹ پر لڑائی انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے اور سبھی کی نظریں اس سیٹ پر مرکوز ہیں۔ بارامتی روایتی طور پر این سی پی بانی شرد پوار کا قلعہ رہا ہے اور شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے یہاں سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس مرتبہ شرد پوار خیمہ سے سپریا سولے کو ہی امیدوار بنایا گیا ہے اور اس سیٹ پر اجیت پوار خیمہ سے اجیت کی بیوی سنیترا پوار کو ٹکٹ ملا ہے۔ یعنی سپریا کا مقابلہ اپنی بھابھی سے ہونے جا رہا ہے۔

این سی پی شرد پوار خیمہ کے لیڈر جینت پاٹل نے آج پارٹی کے ذریعہ طے کردہ پانچ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سپریا سولے اور امول کولہے کو بارامتی اور شرور انتخابی حلقوں سے برقرار رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھاسکر بھاگے کو ناسک ضلع کی ڈونگری سیٹ سے، سابق کناگریس رکن اسمبلی امر کالے کو وردھا سے اور اجیت پوار خیمہ چھوڑ کر شرد پوار خیمہ میں شامل ہونے والی نلیش لنکے کو احمد نگر لوک سبھا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بھاسکر بھاگرے کا مقابلہ مرکزی وزیر اور موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھارتی پوار سے ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...

بی جے پی اپنی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کے لیے مذہب کی سیاست کر رہی، سچن پائلٹ نے الیکشن کمیشن پر بھی اٹھائے سوال

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے جموں و کشمیر میں آج انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی حکومت کو تو تنقید کا نشانہ بنایا ہی، الیکشن کمیشن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیوں کے اکاؤنٹس پر لین دین سے متعلق روک لگائی گئی ...

بی جے پی و آر ایس ایس آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جبکہ کانگریس اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل گاندھی

کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس ملک کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ کانگریس اسے بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ یہ بیان راہل گاندھی روڈ شو کے دوران دیا جس کو سن کر عوام پورے جوش میں دکھائی دی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری

کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں جھارکھنڈ کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری فہرست کے مطابق گوڈا سے دیپکا پانڈے سنگھ، چترا سے کرشنانند ترپاٹھی اور دھنباد سے انوپما سنگھ کو ...

مرکزی وزارت داخلہ کی دوسری منزل پر آتش زدگی، زیروکس مشین، کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات خاکستر

آگ لگنے کے واقعات یوں تو ہوتے ہی رہتے ہیں مگر جب حکومت کے دفاتر میں آگ لگنے لگے تو معاملہ کچھ زیادہ ہی سنگین ہو جاتا ہے۔ آتش زدگی کا ایسا ہی ایک واقعہ دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے دفتر میں پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کسی شخص کے متاثر ہونے کی تو کوئی خبر نہیں ہے البتہ زیروکس ...

تیجسوی یادو کا وزیراعظم پر سخت حملہ؛ 10 سالوں میں مودی جی نے صرف غریبی، بے روزگاری، مہنگائی اور جملہ دیا

لوک سبھا انتخاب سے قبل بیان بازیوں نے رفتار پکڑ لی ہے۔ برسراقتدار طبقہ اپنی خوبیاں بیان کر رہا ہے اور اپوزیشن لیڈران حکومت کی ناکامیوں و عوام مخالف پالیسیوں کو عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ اس درمیان تیجسوی یادو نے پٹنہ میں مرکز کی مودی حکومت پر آج زبردست حملہ کیا۔