نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2024, 5:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی خوف سے کانپ رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ یہ الیکشن ہارنے والے ہیں اس لیے وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی شکست کے خوف سے کانپ رہے ہیں، اسی لیے وہ ایک کے بعد ایک جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستانی عوام سمجھ چکے ہیں کہ نریندر مودی غریبوں کے نہیں ارب پتیوں کے لیڈر ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کے لوگ آئین کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ الیکشن ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا ہے الیکٹورل بانڈ میں اتنی چوری ہوئی ہے کہ وہ انتخابات کے بعد مشکل میں پڑ جائیں گے۔ جیسے ہی میں نے ملک کے ایکسرے کی بات کی، نریندر مودی کانپنے لگے۔ ان کی عادت ہے جیسے ہی ان کو ڈر لگنے لگتا ہے وہ جھوٹ بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ کبھی پاکستان کی بات کرتے ہیں تو کبھی چین کی۔ وہ ایک کے بعد ایک جھوٹ بولے جا رہے ہیں، مگر اس بار نکل نہیں پائیں گے۔

کانگریس کے لیڈر نے مزید کہا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ان کا عزم ہے اور وہ اسے مکمل کریں گے۔ اس راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا کیونکہ یہ ان کی سیاست نہیں بلکہ مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی برادری پوچھ رہی ہے کہ رام مندر بن گیا، پی ایم مودی نے پران پرتشٹھا بھی کر لی لیکن اس میں او بی سی برادری کی حصہ داری کیوں نہیں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔