لیبیا فوج کا طرابلس کے قریب ترکی کا جنگی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th December 2019, 8:23 PM | عالمی خبریں |

 طرابلس 14 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں طرابلس کے قریب ترکی کا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیائی فوج کے حامی سوشل میڈیا صفحات پر گردش کرنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ایک ڈرون طیارہ عین زارہ کے مقام پر مار گرایا گیا۔ادھر لیبیائی فوج کے ترجمان سمجھے جانے والے ایک ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج تیزی کے ساتھ دارالحکومت طرابلس کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ٹی وی چینل کاکہنا ہے کہ طرابلس کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے اور فوج تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔ادھر لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عین زارہ کے اور طرابلس میں کئی دوسرے مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔قبل ازیں لیبیائی فوج نے طرابلس کے حمزہ کیمپ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کیمپ دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے۔ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس نے الزھراء پل، الناصریہ، الھریسہ کارخانہ اور کئی دوسرے مقامات کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ہے اور ان علاقوں سے قومی وفاق حکومت کی ملیشیا فرار ہوگئی ہیں۔ جمعہ کے روز قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل حفتر کی طرف سے دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔