لبنان: مطالبات پورے ہونے تک مظاہرین کی جانب سے عام ہڑتال کی کال

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 5:05 PM | عالمی خبریں |

 بیروت،4/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لبنان میں مظاہرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کے روز عام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس کال کا مقصد حکام پر دباؤ ڈالنا ہے تا کہ مطالبات کا پورا ہونا یقینی بنایا جا سکے۔

ادھررپورٹ کے مطابق لبنان کے کئی علاقوں میں احتجاج کنندگان نے راستے بند کر دیئے ہیں۔لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو۔ مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو۔لبنان میں پیر کے روز تمام بینکوں کی بند ہونے کے بارے میں متضاد خبریں گردش میں ہیں۔لبنانی مظاہرین نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کی نمائندہ اتھارٹی سامنے آ سکے۔اس سے قبل اتوار کی شام لبنانی دارالحکومت بیروت کے وسط میں الشہدا اور ریاض الصلح اسکوائرز پر مختلف علاقوں سے آنے والے احتجاج کنندگان اکٹھا ہو گئے۔ انہوں نے لبنان کے پرچم اور مختلف بینرز اور پوسٹرز تھامے ہوئے تھے جن میں بدعنوانی کی مذمت اور احتساب و اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔احتجاج میں شریک متعدد افراد نے باور کرایا کہ مطالبات پورے ہونے تک مظاہرہ اور دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

لبنان میں عوام کے مختلف طبقات کی شمولیت کے ساتھ ہونے والے مظاہروں اور احتجاج کا مقصد حکومت کا خاتمہ ہے۔دوسری جانب لبنانی صدر میشیل عون کے حمایتی افراد صدارتی محل کے سامنے اکٹھا ہو گئے۔ یہ لبنان کے مختلف علاقوں میں پھیل جانے والی احتجاجی لہر کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ تھا۔صدر میشیل عون نے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اْس نقشہ راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جو ہم نے وضع کیا ہے۔اس نقشہ راہ میں بدعنوانی، معیشت اور شہری ریاست کے امور شامل ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں ’فِری پیٹریاٹک موومنٹ‘ کے سربراہ جبران باسیل نے اپنے ایک خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ بدعنوانی کا الزام تمام لوگوں پر عائد نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موومنٹ کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بینک کے کھاتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ باسیل کے مطابق مظاہرین کے بعض مطالبات ’افسانوی نوعیت‘ کے اور معیشت کے لیے ’تباہ کن‘ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔