نوکری کے بدلے زمین معاملہ: رابڑی اور میسا کو راحت، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کی

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 8:41 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،9/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر جے ڈی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اور ہیما یادو جمعہ کو ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں پیش ہوئیں۔ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر اگلی تاریخ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی اگلی سماعت 28 فروری کو ہوگی ، جس میں عدالت ملزمان کی باقاعدہ ضمانت پر سماعت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ کیا امت کتیال کے علاوہ کسی اور کو بھی اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت کے سوال پر ای ڈی نے کہا کہ صرف امت کتیال کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔امت کتیال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی۔

خیال رہے کہ عدالت میں  یہ سماعت منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چل رہی ہے، جو ریلوے میں ملازمت کے بدلے میں زمین حاصل کرنے کے مبینہ گھپلے سے متعلق ہے۔  ای ڈی نے اس معاملہ میں 30 جنوری کو بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پہلے لالو یادو اور پھر تیجسوی یادو سے بھی پوچھ کی تھی۔

تیجسوی یادو 30 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے پٹنہ کے بینک روڈ پر واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے، پوچھ گچھ کے بعد وہ تقریباً 8 بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے، انہوں نے اپنے حامیوں کو فتح کا نشان دکھایا، اس دوران حامیوں نے نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران ان کی بہن میسا بھارتی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...