سیاحوں کی موجودگی میں کنداپور کا ایک شخص مرونتے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ؛نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2019, 6:19 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور7/جولائی (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے مرونتے بیچ پر ایک شخص نے سیاحوں کی موجودگی میں  سمندر میں گرگیا  جس کی شناخت کنداپور ۔ مارن کٹے کے قریب چتور کے رہنے والے چیتن شٹی ابن ویٹھل شٹی (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار کی دوپہر  پونے تین بجے پیش آئی ۔

اطلاع کے مطابق  مرونتے بیچ پر کافی لوگ سیاحت کے لئے  جمع تھے اور سمندری موجوں سے لطف اُٹھارہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک شخص سمندر میں گرگیا،  اور بحر عرب کی موجوں میں ڈوبنے لگا۔  چونکہ ساحلی کرناٹکا میں کافی دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، سمندری موجوں میں کافی  جوش پایا جارہا ہے، سیاح اسے بچانے کے لئے آگے بڑھنا چاہتے تھے مگر سمندر میں اونچی اُٹھتی لہروں نے   اُن کے قدم روک  دئے، البتہ  بعض سیاحوں نے اس موقع پر فوری بیندور پولس تھانہ کو فون کرکے واقعے کی جانکاری دی اور پل بھر میں گنگولی پولس، کوسٹل سیکوریٹی پولس، کراولی نوکا  دل (کے این ڈی)   سمیت فائر بریگیڈکا  عملہ  موقع پرپہنچ گیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے  سمندر میں  کودنے والے شخص کو باہر نکالا گیا، مگر اُس وقت تک وہ  اپنی آخری سانسیں لے چکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیتن کی جیپ میں موجود  کاغذات  کی مدد سے اُس کی شناخت کی گئی اور بعد میں   پولس نے   گھروالوں کو واردات کی خبر دی۔

چیتن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔ چھ سال تک دبئی میں ملازمت کی تھی  مگر پچھلے چار سالوں سے وہ  گاوں میں ہی تھا اور نوکری نہ ملنے پر پریشان تھا۔ 

پولس نے نعش کو سمندر سے برآمد کرنے کے بعد کنداپور سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش گھروالوں کے حوالےکی جائے گی۔

نعش کو باہر نکالنے کے موقع پر بیندور کے سرکل پولس انسپکٹر  پرمیشور گنگا،  گنگولی پی ایس آئی واسپا نائک، فائر بریگیڈ کے اہلکار ، گنگولی کوسٹل سیکوریٹی  پولس کے اہلکار، کے این ڈی   ممبرس سمیت  کافی لوگ بھی موجود تھے۔

گنگولی پولس تھانہ میں واقعے کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...