پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، شیخ رشید سے استعفیٰ کے مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd January 2021, 7:21 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،3؍جنوری (آئی این ایس انڈیا)اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی طرف سے اسلام آباد کے رہائشی اوسامہ ندیم ستی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اس کی  ہلاکت پر پاکستانی شہری، وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اسامہ ستی کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کئی افراد کے مطابق پولیس اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہی شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنتی ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنا ان کا فرض ہے۔ اسلام آباد میں ڈی ڈبلیو کے نمائندہ ہارون جنجوعہ کا کہنا ہے، ''انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے مطابق پاکستان میں ایسے قوانین کی کمی ہے جو پولیس کی جانب سے تشدد کو روک سکیں۔ پولیس آرڈر 2002ء  کے تحت ایسے پولیس اہلکاروں کو سزا ہو سکتی ہے جو تشدد کا سہارا لیں لیکن زیادہ تر پولیس اہلکار اپنے آپ کو قانون سے بالاتر تصور کرتے ہیں۔‘‘

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی لیگل ایڈوائزر اور پاکستانی وکیل ریما عمر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، '' ہتھیار اور طاقت کے استعمال کے حوالے سے اقوام متحدہ کا بنیادی قانون کہتا ہے کہ حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے طاقت اور ہتھیاروں کا ناجائز استعمال نہیں کریں گے۔ اور ایسا کرنے پر ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جا سکے۔‘‘

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے  چیف کمشنر عامر احمد علی نے اس واقعہ کی عدالتی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاکستانی میڈیا پر شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوسامہ ستی کے والد کی جانب سے پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ  یکم اور دو جنوری کی درمیانی رات دو بجے کے قریب ان کا  بیٹا اپنے دوست کو  نسٹ یونیورسٹی چھوڑنے گیا، واپسی پر پولیس اہلکاروں نے اس کی گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد فائرنگ کی جس سے ان کا بیٹا  ہلاک ہو گیا۔  ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک روز قبل ان سے شکایت کی تھی کہ اس کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے اس سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کو  ایک ڈکیتی کے واقعے کی اطلاع ملی تھی۔ انہیں اسامہ کی گاڑی مشکوک لگی اور جب اس نے گاڑی نہیں روکی تو پھر فائرنگ کی گئی۔

جنوری 2019 میں پولیس اہلکاروں نے پاکستانی شہر ساہیوال میں ایک خاندان کو دہشت گردی کے شبے میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور تشدد کے واقعات میں کمی لانے کے لیے پولیس اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔