کرناٹک میں ذات پرمبنی مردم شماری کی مخالفت کوکھرگے نے قرار دیا اعلیٰ ذات کی ذہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th December 2023, 3:01 AM | ریاستی خبریں |

بینگلور13 ڈسمبر (ایس او نیوز)کرناٹک کےوزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے درمیان ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ کے اجراء کے تعلق سے پائے جانے والے اختلافات کے دوران یہ معاملہ پیر کوپارلیمنٹ میں گونجا۔

بی جے پی کے اراکین نے کرناٹک کی کانگریس حکومت میں اس معاملے پرجاری داخلی اختلافات پرراجیہ سبھا میں کانگریس سربراہ ملکارجن کھرگے کو گھیرنے کی کوشش کی۔ جموں و کشمیر سے متعلق دو بلوں پر بحث کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی نے ڈی کے شیوکمارکا نام لے کر کھرگے  کے سامنےسوال اٹھایا۔ سشیل مودی نے پوچھا کہ’’ کھرگے جی، براہ کرم ہمیں بتائیں کہ آپ کی حکومت کاسٹ سروے رپورٹ کب عام کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر پہلے ہی رپورٹ کو عام نہ  کرنے کیلئے ایک میمورنڈم پر دستخط کر چکے ہیں؟‘‘ اس پر کھرگے نے کہا کہ شیوکمار اور بی جے پی دونوں ذات  پرمبنی مردم شماری کی رپورٹ کے خلاف ہیں۔ کھرگے نے کہا’’وہ (ڈی کے شیو کمار) بھی احتجاج کر رہے ہیں اور آپ (بی جے پی) بھی۔ اس معاملے پر دونوں متحد ہیں۔ یہ ذات پات کا پہلو ہے۔ بالآخر اعلیٰ ذات کے لوگ آپس میں متحد ہو جائیں گے۔‘‘ واضح رہےکہ اس پرڈی کے شیوکمارکا رد عمل بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں ذات پرمبنی سروےکے خلاف نہیں ہیں، ریاست میں جو سروے کیاگیا ہے وہ غیر سائنسی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے سائنٹفک طریقہ اختیار کیاجانا چاہئے۔

بتاتے چلیں کہ وزیراعلیٰ سدارامیا ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ جاری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ `محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر احتجاج نہ کیاجائے۔ مخالفت کرنے والوں کو اس کا علم نہیں۔ ذات پات کی مردم شماری کے حوالے سے کرناٹک کےنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ مختلف طبقات کے سائنسی طریق کار کے مطالبے پر غور کیا جانا چاہیے۔ شیوکمار نے اس سلسلے میں جمع کرائے گئے میمورنڈم پر اپنے دستخط بھی کیے تھے کہ ذات پر  مبنی موجودہ سروےرپورٹ کو قبول نہیں کیا جانا چاہئے۔ شیوکمار نے کہا تھا `کئی ذاتیں مناسب ریزرویشن کیلئےآواز اٹھا رہی ہیں۔ یہ مطالبات پارٹی خطوط سے بالاتر ہیں۔ کچھ کمیونٹیوں نے کہا ہے کہ مردم شماری سے پہلے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا تھا، اس لیے وہ سائنسی طور پر ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...