ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے خطے میں پھیلاؤ کے عزائم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2019, 8:36 PM | عالمی خبریں |

لندن 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ محض خطے میں موجودگی پر اکتفا نہ کریں بلکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ پوزیشنوں سے آگے اپنے پھیلاؤ کو یقینی بنائیں۔خامنہ ای نے یہ بات بدھ کے روز پاسداران انقلاب کی قیادت سے خطاب میں کہی جو ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرحد پار وسیع ویڑن اور تزویراتی گہرائی کا پھیلاؤ ملک کے لیے اولین فرائض میں سے ہے۔خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا کہ وہ زیادہ بڑے واقعات کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے ملک کے اس طاقت ور ترین عسکری ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایرانی سپریم لیڈر نے باور کرایا کہ ہمیں اپنے علاقے تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور نہ خود کو چار دیواری کے اندر رکھنا چاہیے تا کہ سرحد پر سے آنے والے خطرات سے نمٹا جا سکے۔ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن اور اس کے خطے میں حلیفوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ گذشتہ ماہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے فوری بعد اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ امریکا نے حملوں کے حوالے سے ایران کو ملامت کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض مبصرین تو فوجی تصادم کے امکان کی بھی بات کر رہے تھے۔ایرانی ذمے داران جن میں سپریم لیڈر سرفہرست ہیں۔ ان کے نزدیک ایرانی نفوذ کے تحت ممالک مثلا عراق، شام، یمن اور لبنان یہ ایرانی نظام کے واسطے تزویراتی گہرائی کا محوربن گئے ہیں۔ایران کی جانب سے مذکورہ ممالک میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے وہاں مسلح ملیشیاؤں کو سپورٹ مہیا کرنے کے علاوہ جنگوں اور تنازعات کو طول دیا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود ہو رہا ہے۔ ان پابندیوں کا سبب تہران کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔