دہلی آبکاری معاملے میں ای ڈی کے سمن کو کیجریوال نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 4:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مبینہ آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے درج کرائی گئی شکایات پر نچلی عدالت کے ذریعے انہیں جاری کیے گئے سمن کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ کیجریوال کی عرضداشت پر ایڈیشنل سیشن جج راکیش سیال آج سماعت کر سکتے ہیں۔

کیجریوال نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا کے حکم کے خلاف سیشن کورٹ کا رخ کیا ہے جنہوں نے کیجریوال کو 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ ای ڈی نے مجسٹریٹ عدالت کے سامنے دو شکایات داخل کرتے ہوئے کیجریوال کو جاری کیے گئے کئی سمن کو نظر انداز کرنے کے لیے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای ڈی نے کہا تھا کہ نئی شکایت عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 50 کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے سمن نمبر چار سے آٹھ کی پاسداری نہ کرنے سے متعلق ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے مجسٹریٹ کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پہلے تین سمن کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اے سی ایم ایل ملہوترا کی عدالت نے سمن نمبر ایک سے تین کو دیگر شکایات کے ساتھ 16 مارچ کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا ہے۔ جبکہ ای ڈ ی کا کہنا ہے کہ کیجریوال اب تک جانچ ایجنسی کے ذریعے جاری کیے گئے 8 سمن کونظر انداز کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔