ڈانڈیلی، جوئیڈا سمیت کئی سیاحتی مراکز کے ہوم اسٹے اور ریسارٹ پر ٹیکس افسران کا چھاپہ : دستاویزات درست نہ رکھنےوالوں کو لگا زبردست جھٹکا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2024, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی :11؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع کے چنندہ سیاحتی مراکز کو نشانہ بناتےہوئے انکم ٹیکس افسران  کی طرف سے  پچھلے چند دنوں سے مسلسل ریسارٹ اور ہوم اسٹے پر چھاپہ ماری جاری  ہے۔ اترکنڑا ضلع کے ہوم اسٹے ، ریسارٹ پر غالباً پہلی مرتبہ انکم ٹیکس یا کمرشیل ٹیکس افسران کا چھاپہ ہواہے۔ حالیہ برسوں میں ضلع میں سیاحت وسعت پارہی تھی اسی دوران  ٹیکس افسران کی چھاپہ ماری نےسرمایہ داروں کو بیدار ہونے  کا پیغام دیا ہے۔

ادھر چند برسوں سے اترکنڑا ضلع میں سیاحت پر مبنی سرگرمیاں وسعت پارہی ہیں۔ ضلع کے ڈانڈیلی اور جوئیڈا تعلقہ جات کے خصوصی طورپر چند سیاحتی مراکز میں ریاپٹنگ ، جنگل سفاری سمیت مختلف آبی کھیلوں کی سرگرمیاں دلچسپ اور پرلطف ہوتی ہیں تو خوبصورت  و دلفریب منظرپیش کرنےو الے  جنگل کے درمیان واقع  ہوم اسٹے ، ریسارٹ وغیرہ سیاحوں کی دلکشی کا سامان مہیا کرتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک وبیرونی ملک کے سیاح یہاں قیام کرنا پسند کررہےہیں۔دوسری طرف  حالیہ دنوں میں مرڈیشور، ہوناور، کمٹہ میں بھی ریسارٹ اور ہوم اسٹے کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ دیکھاگیا ہے۔ کاروار، کمٹہ ، گوکرن، ہوناور اور مرڈیشور کے سواحل سیاحوں کی رغبت کا باعث ہیں۔ حالیہ برسو ں میں یلاپور میں بھی ہوم اسٹے اور ریسارٹ کی تعمیر ہورہی ہے۔ ڈانڈیلی اور جوئیڈا میں 300سے زائد ہوم اسٹے اور ریسارٹ سمیت ضلع بھر میں قریب 600ہوم اسٹے اور ریسارٹ ہیں۔ ان سے بہت بڑے پیمانےپر لین دین ہوتاہے اور صنعت کے طورپر پہچان بنائی ہے۔ لیکن کہا جارہا ہے کہ  یہاں کئی سارے ہوم اسٹے اور ریسارٹ اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔ معاشی لین دین کے دستاویزات  درست  نہیں ہیں۔ جی ایس ٹی اور ٹیکس اصولوں پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ جی ایس ٹی کی رقم ادا کئے بغیر فریب سے کام لیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں سرکاری خزانےکو بھاری خسارہ ہونے پر اعتراض بھی جتایا جارہاہے۔ کہا جارہا ہے کہ معاشی معاملات اورحالات کی جانکاری لے کر انکم ٹیکس محکمہ ہبلی کے ڈپوٹی کمشنر اپنی اینفورسمنٹ شعبہ کے ذریعے ضلع کے ہوم اسٹے اور ریسارٹ میں معاشی لین دین کی دستاویزات کی جانچ کررہے ہیں۔پچھلے ایک ہفتہ سے  ڈانڈیلی اور جوئیڈا سمیت ضلع کے ہوم اسٹے ، ریسارٹ پر بیک وقت چھاپہ ماری کرتےہوئے اہم دستاویزات کی جانچ  جاری رکھے  جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چھاپہ ماری کےدوران افسران نے ہوم اسٹے اور ریسارٹ کے معاشی لین دین کے دستاویزات کو اپنی تحویل میں لینے کی بھی خبر ہے۔ وہاں  کے بل  اور رسید بک ، کمپیوٹر میں موجود معلومات سمیت دیگر ضروری دستاویزات کو ضبط کرتےہوئے افسرا ن نے ہوم اسٹے اور ریسارٹ مالکان کو اچھا خاصا جھٹکا دیاہے۔ پچھلے چند دنوں سے ڈانڈیلی اور جوئیڈا میں ہی ٹھکانہ ڈالے انکم ٹیکس افسران ، مرڈیشور اور کمٹہ ، گوکرن ، ہوناور کے ہوم اسٹے ، ریسارٹ پر بھی چھاپہ ماری کئے جانےکی خبریں ہیں۔

جرمانہ عائد ہوسکتاہے: ہوم اسٹے ، ریسارٹ پر چھاپہ ماری کرنے والے  انکم ٹیکس افسران نے چھاپہ ماری کے دوران اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ جن ہوم اسٹے ، ریسارٹ کی دستاویزات صحیح نہیں ہیں ان مالکان پر جرمانہ عائد کیاجاسکتاہے۔بتایا جارہاہے کہ چند مالکان کو لاکھوں ، کروڑوں روپئے جرمانہ اداکرنا پڑیگا۔ تین مرحلوں میں تفتیش ہوگی ، پہلے مرحلے میں دستاویزات ضبط ، دوسرےمرحلےمیں ضروری دستاویزات کی جانچ، تیسرے مرحلےمیں ضبط کئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر تین برسوں کا حساب لگایاجائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے  گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے عائد کئے جانےوالے جرمانے کو لےکر ہوم اسٹے ، ریسارٹ مالکان ابھی سے فکر مند ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔