بھٹکل رتھ اتسوا کے موقع پر شراب کی دکانیں بند رکھی جائیں گی۔ ڈی سی ایس ایس نکول
بھٹکل 23؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹکل میں منائے جارہے رتھ اتسوا (تیر ہبّا) کے موقع پر بھٹکل تعلقہ کے سبھی شراب خانے بندرکھے جائیں گے۔
ڈی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تہوار کے موقع پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو روکنے اور امن و شانتی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے شراب پینے پلانے اور ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جانے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔