کاروار مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کے لئے وہاں موجوددکانیں خالی کرائی جائیں:ڈپٹی کمشنر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2017, 10:59 AM | ساحلی خبریں |

کاروار29؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کاروار بلدیہ کے صدر اور اراکین کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروار میں مچھلی مارکیٹ اور کمرشیل کامپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کے لئے وہاں پر موجوددکانوں کو فوری طور پر خالی کروایا جائے۔

خیال رہے کہ کاروارمیں جدید سہولتوں کے ساتھ نئی مچھلی مارکیٹ اور کمرشیل کامپلیکس تعمیر کرنے کا 8کروڑ روپے لاگت والامنصوبہ ابھی تک اس لئے کھٹائی میں پڑا ہوا ہے کیونکہ جس جگہ تعمیرات ہونی ہے وہاں پر موجود مٹن اور چکن کے علاوہ دیگر103 دکان داروں کی لیز ختم ہوجانے کے باوجود بلدیہ کی طر ف سے ابھی تک انہیں خالی نہیں کروایا جاسکا ہے ۔ ڈی سی نے کہا کہ دکانیں خالی کروانے کا کام مکمل ہوتے ہی تعمیری منصوبے پر عمل شروع کیا جائے گا۔

جب ڈی سی نے کہا کہ سنیچرسے ہی دکانیں خالی کروانے کا سلسلہ شروع کیا جائے تو بلدیہ کمشنر نے بتایا کہ کچھ دکان داروں نے عدالت سے اسٹے حاصل کرلیا ہے، اس لیے خالی کروانا ممکن نہیں ہے۔ اس کے جواب میں ڈی سی نے کہا کہ چونکہ لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے اس لئے عدالت سے ملا ہوا اسٹے رد کروانا آسان ہے۔ اس کے علاوہ جن15 دکانوں کو اسٹے ملا ہے ، ان کو چھوڑ کر باقی دکانیں ابھی کروالی جائیں۔ بلدیہ کے اراکین نے اس تجویز سے پوری طرح اتفاق کیا۔ڈی سی نکول نے بلدیہ کے ذمہ داران کو بتایا کہ دکانیں خالی ہوتے ہی ٹینڈر طلب کیے جائیں گے اور جولائی کے آخر تک ورک آرڈر جاری کرتے ہوئے 15اگست سے تعمیرات کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کے ساتھ بلدیہ کو مالی منافع اور آمدنی بڑھانے کی نیت سے اس جگہ کمرشیل کامپلیکس کی تعمیر کو منصوبے میں شامل رکھا گیا ہے۔

بعض بلدیہ اراکین نے ڈی سی کے سامنے مانگ رکھی کہ پرانے دکانداروں کو نئے کامپلیکس میں ترجیحی بنیاد پردکانیں الاٹ کی جائیں تو ڈی سی نے جواب دیا کہ چونکہ ان دکانداروں کی لیز کی میعاد ختم ہوچکی ہے اس لئے قانونی طور پر انہیں ترجیح دینے کی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ البتہ وہ لوگ نیلامی کے ذریعے دکانیں حاصل کرسکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔