اترکنڑا میں پانی کی اندرونی سطح میں خوفناک کمی : موسم گرما کے ابتداء میں ہی پانی کامسئلہ پید اہونےکا خدشہ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th March 2024, 9:25 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :9؍مارچ   (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع میں رواں سال پانی کی اندرونی سطح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ موسم گرما کے ابتداء میں ہی پانی کا مسئلہ کھڑاہونےکا خدشہ جتایاجارہاہے۔ ہر سال جن مقامات پر زیادہ بارش ہوتی ہے انہی مقامات پرپانی کی اندرونی سطح میں زیادہ کمی ہوئی ہے۔

جنوری 2023کے آخر میں پانی کی اندرونی سطح کی شرح 6.76میٹر اندر تک کمی ہوئی تھی جب امسال جنوری آخر تک 7.56میٹر تک کمی دیکھی گئی ہے۔ اگر پچھلے سال سےموازنہ کریں تو 0.8میٹر کا فرق ہواہے۔ خاص کر ہلیال میں پانی کی اندرونی سطح  میں خوف ناک کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال سے زیادہ امسال 7.06میٹر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ دراصل یہ موسم گرما کے اپریل مئی میں ہونےوالی کمی سے زیادہ ہے۔ یلاپور اور سداپور تعلقہ جات میں دیگر تعلقہ جات سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

بورویل میں اضافہ ہونے سے پانی کی اندرونی سطح میں کمی ہونےکی ایک اہم وجہ ہے۔ ہلیال کے علاقے میں گنے کےکاشت کار گنے کی فصل بچانے کےلئے کئی سارے بورویل کھود کر پانی بہائے ہیں۔ ماہر اراضی کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سےپانی کی اندرونی سطح میں کمی ہوئی ہے۔

سال 2023میں ضلع میں جو خشک سالی پڑی تھی اس سےبھی پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ مان سون میں بارش کم ہونے کے باوجود دیگر موسم میں ہونے والی بارش کی وجہ سے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتاتھا۔ لیکن ڈسمبر کے بعد ایسی کوئی بارش نہیں ہونےکی وجہ سے بھی پانی کی سطح میں کمی ہونےکا ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے۔ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں سال 2023اور سال 2024 میں ہونے والی پانی کی اندرونی سطح میں کمی  دیکھ سکتےہیں۔ 

سال 2024 سال 2023 تعلقہ 
7.01 7.11 انکولہ 
5.66 5.83 بھٹکل
15.01 7.95 ہلیال 
8.24 8.49 ہوناور
3.70 4.01 کاروار
5.53 5.80 کمٹہ 
7.11 5.50 منڈگوڈ
9.57 9.82 سداپور
7.80 7.32 سرسی 
5.54 5.46 جوئیڈا
10.10 9.53 یلاپور 
5.40 4.34 ڈانڈیلی

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔