بحیرہء عرب میں بحریہ کے دستے، کوسٹ گارڈ کمانڈروں کی گشتی میں اضافہ،سخت حفاظتی اقدامات: ملک کے ساحل پر قزاقوں کے حملوں میں اضافہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2024, 11:20 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :8؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )بحیرہء عرب میں قزاقوں کے خطرے کو دیکھتےہوئے اترکنڑا ضلع کے ساحلی کناروں پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیاگیا ہے۔ بحریہ دستوں اور کوسٹ گارڈ کمانڈو کے ذریعے بحیرہء عرب میں نگرانی کوچوکس کرتےہوئے مختلف انٹلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

کاروار میں واقع سی برڈ بحریہ اڈہ ، ایشیا کا سب سے بڑا حفاظتی منصوبہ ہےاور اس کا شمار ایک شدید حساس علاقوں میں ہوتا ہے۔ گوا کی سرحد سے منگلورو تک بحریہ دستہ اور کوسٹ گارڈ کے دستے روزانہ گشت لگارہے ہیں۔ مگر اسرائیل سے تعلق رکھنے والی تجارتی جہازوں پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملہ کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزیدچوکس کرتےہوئے سیکیورٹی کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے ڈرون حملوں کو روکنے اور دشمن کے خطرے سے نمٹنے کےلئے ہتھیار لیس جہازی دستہ کوتعینات کیا ہے۔حالیہ دنوں میں  ملک کے مغربی ساحل کے کنارے سے 77ناٹیکل میل دور اور گجرات کے پور بندر پر تجارتی جہازوں پر ڈرون حملہ ہواتھا۔

سمندری علاقوں میں چلنے والے تجارتی جہازوں، ٹگ اور بین ریاستی مشتبہ ماہی گیر کشتیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ صرف سمندری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ سمندری ساحل پر اور بحریہ منصوبے کے علاقوں سمیت حساس مقامات پر بھی حفاظتی اقدامات سخت کئے گئے ہیں اور کڑی چوکسی برتی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔