اننت کمارہیگڈےکی اشتعال انگیزی  پھر سے شروع: کیا ہائی کمان کی ہدایت پر وہ ایسا کررہے ہیں ؟ (کنڑا روزنامہ کراولی منُجاو کی خصوصی رپورٹ)

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2024, 10:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :14؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) پچھلے تین  چار برسوں سے سیاسی اندھیاروں میں دن گزارنے کے بعد اترکینرا کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے اب اچانک نشہ آور ہاتھی کی طرح سیاست  میں اشتعال انگیزی سے گرمی پیدا کرنے میدان میں اُترگئے ہیں،کہاجارہاہے کہ   کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد  ایم پی  کا اچانک شورو غوغاکرنا اور اشتعال انگیز  بیانات دیناسوائے  سیاسی چالبازی  کے اور کچھ نہیں  ہے ۔

ایم پی اننت کمارہیگڈے کو ایسا لگا ہوگا کہ اگر وہ ضلع میں نہیں رہے تو بہت کچھ اتھل پتھل ہوسکتاہے۔ اسی لئے دہلی سے لوٹتے ہی ضلع  کا دورہ کرتےہوئے جہاں جارہےہیں وہاں متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ خود پارٹی کارکنان کے درمیان ایسی باتیں گردش کررہی ہیں کہ اس کے پیچھے واحد مقصد یہی ہے کہ اپنے سے دور ہوئے بی جے پی کارکنان کو اپنی طرف راغب  کیا جاسکے۔  اننت کمارہیگڈے کو بی جےپی کے سنئیر لیڈران نے دہلی بلا  کر تاکید  کی ہے کہ شمالی کینرا  حلقہ میں کوئی لیڈرنہ ہونے سے پارٹی کےحالات بہت ابترہیں، ایک طرح سے پارٹی زوال پذیر ہے، اس لئے  جاؤ ، اپنے حلقہ میں جاکر  ہلچل مچاو، گرمی پیدا کرو، ضلع بھر کا دورہ کرو۔ اتنا  کہنا تھا کہ  اننت کماردہلی سےلوٹتے ہی اُترکنڑٖا کے دورہ پر نکل گئے اورپرانی روش پر چلتے ہوئے  اشتعال انگیزی شروع کردی۔

سرسی ودھان سبھا حلقہ سے الیکشن ہارنے کے بعد وشویشورہیگڈے کاگیری لوک سبھا ٹکٹ کے خواہش مندہیں اور کاگیری نے پارٹی استحکام کےلئے ضلع بھر کادورہ بھی کیا لیکن کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوا تو اننت کمار ہیگڈے ضلع بھر کے کارکنان اور ہندوتوا وادیوں کو اپنی طرف کھینچنے کےلئے آگ اگلنے والے بیانات دے رہے ہیں۔وہیں ہندو توا وادی فکر مند تھے کہ اگراننت کمارہیگڈے سیاسی منظر سے غائب ہوجائیں  گے تو کیا کریں، اب اننت کمار کےبیانات  سے ان میں نئی جان پیدا ہورہی  ہے۔ بدلتے سیاسی حالات کوآئندہ ہونےوالے لوک سبھا انتخابات کی نئی چال کے طورپر دیکھا جارہاہے، پارٹی کارکنان کی سرگوشیوں میں یہی  سناجارہاہےکہ انتخابات میں جیت حاصل کرنےکےبعدکیا دوبارہ اننت کمارہیگڈے کو کہیں  دیکھ سکیں گے ۔

پھول کھلانے ایم پی کے اشتعال انگیز  بیانات:ضلع میں آئندہ ہونےو الے لوک سبھا انتخابات میں کمل  کو مضبوطی دینے کےلئے ایم پی اننت کمار ہیگڈے بہت ہی اشتعال انگیز بیانات دے رہےہیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا بھی  احترام  نہ کرتےہوئے’میں اور تو‘ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔عوامی سطح پر یہ بھی کہا جارہاہے کہ جس طرح ایم پی اشتعال انگیزی کررہےہیں اس سے یہی محسوس ہوتاہے کہ  غالباً ایم پی  سوچ رہے ہونگے  کہ  اس طرح تنازعےپیدا کرتے رہیں گے تو اگلےدنوں میں ہونےوالے لوک سبھا انتخابات  میں بی جےپی کی راہ  آسان ہوگی۔

اُتّر کمار کی مردانگی: رکن پارلیمان مسجد کو ڈھانےکا بیان دے کر  گرجتے ہوئے کہہ رہیں کہ’ہم یہ  کرکےرہیں گے ‘۔اس کے بجائے اگر ایم پی  اتنے برسوں تک ترقی کے متعلق  فکر کرتے تو مسجد کو ڈھانے کے بجائے غریبوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے والی خوشی ہوتی۔ کونکن ریلوے لائن پر دوڑنے والی ٹرینوں کے متعلق بھی سرخراب نہ کرتےہوئےایم پی نےمسجد کو ڈھاکر مندر تعمیر کرنے کی بات کر رہےہیں۔ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے ضلعی عوام فکر مند ہیں کہ اب ایم پی  مزید  کیا کرنے جارہےہیں۔ اننت کمارہیگڈے حالیہ برسوں میں جو کچھ کہہ رہےہیں وہ صرف اُترکمار کی مردانگی کےسوا کچھ نہیں ہے۔ ایسا  کہنے والے خود ان کی پارٹی میں موجود ہیں۔ 

(کاروار سے شائع ہونے والےمعروف کنڑا روزنامہ کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ کا اُردو ترجمہ؛ مورخہ 14 جنوری)

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔