کاروار: اننت کمارہیگڈے ضلع کےپُرامن ماحول میں اپنے اشتعال انگیز بیانات سے زہر گھولنا چاہتےہیں:شمبھو شٹی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2024, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :15؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )لوک سبھا ٹکٹ کی خاطر پچھلے 15دنوں سے ایم پی اننت کمارہیگڈے ہردن کوئی نہ کوئی منتازعہ بیان دے کر ضلع کے امن کو برباد کرنا چاہتےہیں۔ جب انتخابات نزدیک آتےہیں تو سیاسی فائدے کی خاطر انہیں اندراگاندھی اور کانگریس کی یاد آتی ہے۔ دراصل ایم پی نفرتی بیان دے کر ضلع میں فساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس بات کا الزام  کانگریس کے  ضلعی  ترجمان شمبھو شٹی نےلگایا۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شمبھو شٹی نے کہاکہ اننت کمارہیگڈے اندراگاندھی اور سدرامیا کے نام پر نفرت پھیلا کر اپنے ہائی کمان کو متوجہ کرنے کےلئے جو نفرت بھرے بیانات دے رہےہیں وہ دراصل ان کی سیاسی اور انتخابی تشہیر کی چالبازی ہے۔انہوں نے کہاکہ اننت کمار ہیگڈے پچھلے تین دہوں سے ضلع کےایم پی ہیں لیکن ضلع کےلئے ان کی دین صفر ہے، پچھلے تین سالوں سے لاپتہ ہونے والے ایم پی ، کورونا، قومی شاہراہ کی غیرسائنٹفک تعمیرسے ہونے والی اموات وحادثے پر نہ کبھی بولے نہ آئے۔ خود ملک کے وزیراعظم نے  جب ضلع کا دورہ کیا تھا  تو تب بھی ہمارے ایم پی لاپتہ  تھے۔ مگر اب اچانک ہر دن کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ نہرو اور گاندھی خاندان کےخلاف زہر اگل رہےہیں۔ اندراگاندھی اور وزیرا علیٰ سدرامیا کےخلاف ایک لہجہ میں بات کرتےہوئے ہتک کررہے ہیں۔ فسادات برپا کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ اس سلسلےمیں محکمہ پولس کو چاہئے کہ وہ ضروری کارروائی کرے۔

 شمبھو شٹی نے بتایا کہ اننت کمارہیگڈے سابق رکن اسمبلی متوفی  ڈاکٹر چترنجن کے بہت ہی قریبی تھے اور انہی کے رحم و کرم سے ایم پی  ہوئے تھے۔ ڈاکٹر چترنجن کا قتل ہوکر برسوں گزرگئے ، ابھی تک ایک مرتبہ بھی انہوں نے ملزموں کی گرفتار ی کے متعلق بات نہیں کی۔ تمپا نائک اور پریش میستا کےمعاملےمیں بھی ایسا ہی ہواہے۔ صرف انتخابات کی خاطر ایسے نفرت بھرے بیانات  دینے والے ایم پی کو چاہئے کہ ان سارے قتل معاملوں کے ملزموں کا  پتہ لگانے کے لئے اپنی ہی سرکارپر دباؤڈالے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔