26اور27فروری کو بنگلورو میں بڑے پیمانے پر روزگار میلے کا انعقاد: 50،000سے زائد روزگار کا موقع : عمر اور تعلیم کی کوئی قید نہیں ،ہرکوئی شریک ہوسکتاہے:ڈپٹی کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2024, 1:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :20؍فروری   (ایس اؤ نیوز )  بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں فروری 26اور27کو ریاستی حکومت کے اسکِل ،تجارتی فروغ اور اقتصادی محکمہ اور کرناٹکا اسکل ڈیولپمنٹ نگم کے اشتراک سے بڑے پیمانے ’یوا سمردھی سمیلن ‘ روزگار میلہ منعقد ہونے جارہاہے۔ میلے میں  50،000 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اترکنڑا ڈی سی گنگوبائی مانکر نےضلع کے  نوجوانوں سے اپیل کی ہے  کہ نوجوان اس میلےمیں شریک ہوکر اپنی پسند کا روزگار حاصل کریں اور موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

 ڈی سی دفتر میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ بنگلورو میں منعقد ہونےوالےروزگار میلےمیں 500سے زائد کمپنیاں شریک ہونگی۔ تعلیمی اہلیت و لیاقت کی بنیاد پر 50،000سے زائد روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ جائے وقوع پر  ہی 20،000سے زائد روزگار مستقل کے آرڈر دئیے جائیں گے۔ منتخب شدہ سبھی افراد کو ریاستی حکومت کےمزدور تنخواہ اصول کے مطابق کم سے کم تنخواہ کے ساتھ بہتر تنخواہ کا پیکیج بھی دئیےجانے کی جانکاری دی ۔

 اترکنڑا ضلع کے بے روزگار نوجوانوں  اور روزگار کی تلاش میں سرگرداں نوجوانوں سے ڈی سی گنگوبائی نے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ ویب سائٹ  https://skilconnect.kaushalkar.com   پر اپنا نام رجسٹرڈ کریں اور اس سلسلےمیں اگر انہیں کوئی پیچیدگی ہے تو مفت سروس نمبر 18005999918پر صبح 10بجے سے شام 6بجے تک رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ روزگار میلے میں کوئی تعلیمی اہلیت اور عمر کی حد طئے نہیں کی گئی ہے ، تعلیمی اہلیت نہیں رکھنے والے اور کسی بھی عمر کے افراد اس میلےمیں شریک ہوکر روزگار پاسکتےہیں۔ ضلع کے سبھی کالج، شہروں اور مقامی اداروں،گرام پنچایتوں  کے ذریعے اس کی بہتر تشہیر کی جائے گی تاکہ  ضلع کے  زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوان اس روزگار میلے میں  شریک ہوں  اور زیادہ روزگار حاصل کریں ۔میٹنگ میں اپر ڈی سی پرکاش راجپوت، ضلع اسکل افسر جی ٹی نائک، ضلع روزگار افسرسمیت مختلف محکمہ  جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔