کاروارمیں بین الاقوامی یومِ انسداد خودکشی پر خصوصی پروگرام : ہرسال 7لاکھ خودکشی کے معاملات : انسدا د میں میڈیکل طلبا کا اہم رول؛ مہمانان کے تاثرات

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2021, 12:32 AM | ساحلی خبریں |

کاروار: 7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ذہن صحیح ہوتو سوچ و خیال بھی صحیح ہوتےہیں، ڈاکٹرس کا پیشہ  مسلسل مطالعہ ،تحقیق چاہتاہے۔  خود کشی کو روکنے کے  لئے نئے نئے زوائیے  تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی عدالت کے منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے صدر سی راج شیکھر نے  کیا۔ وہ یہاں ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلع محکمہ صحت عامہ اور خاندانی فلاح وبہبودی ،کاروار میڈیکل سائنس سنٹر ، ضلع قانونی خدمات بورڈ ، محکمہ پولس، محکمہ تعلیمات عامہ ، ضلع ذہنی  صحت عامہ کاروار کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ انسداد خودکشی کے موقع پر  10ستمبر سے قبل منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ موصوف منصف نے کہا کہ  خودکشی کا رجحان زیادہ تر طلبا میں دیکھاجارہاہے، اس سلسلے میں ڈاکٹروں اور نفسیاتی ماہرین تحقیق و تلاش میں ہیں، اور خود کشی کو روکنے میں انہی کا بہت بڑا کرداررہا ہے۔

سنئیر سیول منصف  اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے سکریٹری ایس سنتوش کمار شٹی  نے اس موقع پر بتایا کہ انسانی زندگی یوں مفت میں نہیں ملتی ، جو زندگی ہمیں ملی ہے اس کو خود ہم برباد نہ کریں، آگے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسائل کاسامنے کرنے کی  قوت نہ ہونے سے خود کشی کرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہاہے۔ ان حالات میں میڈیکل سائنس کے طلبا کو چاہئے کہ وہ سماجی صحت کےلئے کام کریں۔انہوں نے یوگا، مراقبہ  اور نیک تہذیب کو اپناتے ہوئے خود کشی کی ذہنیت سے چھٹکارا دلانے کی طرف  توجہ دلائی۔

سنتوش کمار شٹی نے کہاکہ ہرسال عالمی سطح پر 7لاکھ خود کشی کےمعاملات پیش آتے ہیں، جب کہ خودکشی کے لئے کوئی واضح وجہ کی نشان دہی نہیں کی گئی ہے۔ 15سے 29سال کی عمر والوں کے درمیان زیادہ واقعات ہورہےہیں، خودکشی وراثتی ہونے کا خدشہ ہے، اس کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پروگرام میں خودکشی کو روکنےوالے پمفلٹ تقسیم کئےگئے۔ میڈیکل سائنس کے طلبا نے خودکشی پر ناٹک پیش کیا۔ اور اسی موقع پرانسدادِ خودکشی کے عنوان سے منعقدہ مضمون نویسی  میں شریک ہونےو الوں کے درمیان انعامات  تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام میں محکمہ خاندانی فلاح وبہبودی کے افسر شرد نایک، کاروار کریمس کے سی ای اؤ اپیشکا پور، کاروارمیڈیکل سائنس سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نائک، ڈی وائی ایس پی اروند کلبجی، آر ایم اؤ ڈاکٹر وینکٹیش ، سرکاری عملہ، میڈیکل کالج کے طلبا  اور  پولس اہلکار  وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...