کاروار: فوج کے ’اگنی ویر ‘ میں بھرتی کےلئے عرضیاں مطلوب : خواہش مند امیدواروں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے تربیت اور تعاون : ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2024, 1:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :۲۰؍فروری   (ایس اؤ نیوز )  بھارتی فوج کے ’اگنی ویر‘ میں شامل ہونے کے خواہش مند نوجوانوں کو ضلع انتطامیہ کی جانب سے مفت میں تربیت سمیت ہر طرح کا تعاون کیاجائے گا۔ فوج میں بھرتی میں  شامل ہوکر جرأت وحوصلہ مند روزگار کے ساتھ ملکی حفاظت جیسے بڑے فرض کی ادائیگی کےلئے ضلع کے نوجوان آگے بڑھیں۔ اس بات کی اپیل  اترکنڑا ضلع ڈی سی گنگوبائی مانکر نے  کی۔

 ڈی سی دفتر میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے ڈی سی نےکہاکہ منگلورو میں واقع بھارتی فوجی  دفتر  کی جانب سے اگنی ویر کےلئے عرضیاں مطلوب ہیں ، ضلع کے نوجوان بھی اپنی درخواست دے سکتےہیں۔خواہش مند نوجوان  13فروری سے 22مارچ تک آن لائن عرضی داخل کرسکتےہیں۔ www.joinindianarmy.nic.in ویب سائٹ کے ذریعے عرضی داخل کرسکتےہیں۔ عرضی داخل کرنےوالے اہل افراد کا پہلے مرحلےمیں تحریری امتحان ہوگااس کے بعد فوج میں بھرتی کےلئے ’تعیناتی ریلی‘ ہوگی۔

ڈی سی نے بتایا کہ اگنی ویر کے لئے عرضی دینےو الے نوجوانوں کو ضلع کے سبھی 35ناڈ دفاتر (مقامی دفاتر)کے ذریعے عرضی داخل کرنے میں تعاون کیا جائے گا اور عرضی داخل کئے امیدواروں کو تحریری ٹسٹ اور جسمانی ٹسٹ کےلئے ضلع کی سابق فوجی فلاحی تنظیم کے ذریعے  تربیت بھی دی جائے گی۔ضلع کے نوجوان زیادہ سے زیادہ اس موقع سے فائدہ اٹھانےکی ڈی سی نے اپیل کی۔

اگنی ویر میں بھرتی ہونے کےلئے کم سے کم 8ویں کلاس  سے ایس ایس ایل سی، پی یوسی ، ڈپلوما ، آئی ٹی آئی تعلیم یافتہ نوجوان عرضی دے سکتےہیں۔ البتہ عرضی دینےو الے نوجوانوں کی عمر 17.5سے 21سال ہو۔ تعلیمی اہلیت کی بنیاد پر ٹکنکل اور عام فرائض کے لئے تقرری ہوگی۔ ڈی سی نے بتایا کہ فوج بھرتی کی کارروائی بہت ہی شفاف طریقے سےہوتی ہے۔ تحریری ٹسٹ اور جسمانی اہلیت ہی فوج میں بھرتی کےلئے پیمانہ ہوگا۔ امیدوار یا نوجوان کسی بھی ایجنٹوں کی باتوں سےدھوکہ نہ کھائیں۔ ضلع کےہرتعلقہ میں موجود سابق فوجی تربیت دیں گے۔ میٹنگ میں اپر ڈی سی پرکاش راجپوت اور دیگر محکمہ کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔