کاروار: اُترکنڑا کے ووٹر لسٹ کے مبصر اورضلع انچارج سکریٹری کا کاروار دورہ؛ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے عمل کو شفاف بنانے پر دیا زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd November 2023, 10:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار23/نومبر(ایس او نیوز): اترا کنڑ ضلع میں ووٹر لسٹ کے جاری خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام میں ضلع انچارج سکریٹری اور ضلع کے ووٹر لسٹ کے مبصر رتیش کمار سنگھ نے ہدایت دی کہ انتخابی فہرست کی تیاری میں پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ نظرثانی کے دوران کسی بھی طرح کی کوتاہی سے گریز کرتے ہوئے شفاف طریقے سے رول کریں۔

 جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع کی انتخابی فہرست کی خصوصی نظر  ثانی پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے رتیش کمار  سنگھ نے اترا کنڑا  ضلع میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ ووٹر لسٹ میں نوجوان ووٹرز کو شامل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ نتیش کمار سنگھ نے  سرکاری  نمائندوں کو ہدایت دی کہ  وہ ووٹر  لسٹ میں تبدیلیاں کرتے وقت اور ووٹر لسٹ سے نام ہٹاتے وقت احتیاط برتیں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی اہل ووٹر اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ ہونے پائے۔

مزید برآں،رتیش کمار  سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اضافے، تصحیح اور حذف کرنے سے متعلق تفصیلات تمام سیاسی  پارٹیوں کے نمائندوں کو بغیر کسی ناکامی کے فراہم کی جائے۔ رتیش کمار سنگھ نے ضلع کی تمام سیاسی  پارٹیوں  کے نمائندوں پر زور دیا کہ اگر ووٹر لسٹ میں کوئی کوتاہی اور غلطی پائی جاتی ہے تو فوری طور پر حکام کو  جانکاری دیں۔

آزاد، شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور درست ووٹر لسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  رتیش کمار سنگھ نے کہا کہ خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کا مقصد لسٹ سے متوفی ووٹرز کو ہٹانا، ووٹر کے اڈرس  کو اپ ڈیٹ کرنا، ضروری تصحیح کرنا اور  نئے اور نوجوان  ووٹروں کے نام درج  کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے سیاسی پارٹیوں   کو  مخاطب کرتے ہوئے   کہا کہ وہ اپنے بوتھ سطح کے ایجنٹوں  جانکاری حاصل کریں کہ  بوتھ کی سطح پر ووٹر لسٹ میں  تضادات  کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور ضروری اصلاحات کرنے کی طرف توجہ دیں۔ مزید برآں،انہوں نے سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ ووٹروں کو جاری کی گئی  ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی کے بارے میں بھی مطلع کریں۔

رتیش کمار سنگھ  نے عوام کو بھی  مشورہ دیا کہ وہ ڈسٹرکٹ کمشنر  کے دفتر سے ووٹر لسٹ کی نقل  حاصل کریں، اضافے، تصحیح اور حذف کی تصدیق کریں، اور درست اورحتمی ووٹر لسٹ شائع کرنے میں مدد کریں۔

ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے  بتایا کہ  ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کے سلسلے میں ضلع کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کی جارہی ہیں اور نظرثانی شدہ فہرست کی تفصیلات بھی  فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں  چیف آپریٹنگ آفیسر ایشور کمار کانڈو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت، تمام سب ڈویژنل افسران، تحصیلدار، تعلقہ پنچایت ایگزیکٹو افسران بشمول کانگریس پارٹی کے نمائندے پربھاکر مالیساکر اور بی جے پی کے نمائندے منوج بھٹ وغیرہ شریک تھے۔

Karwar: Ritish Kumar Singh calls for transparent Electoral Roll revision process
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔