کاروار: اترکنڑا میں ڈرون کے ذریعے زمینات کی  سروے کارروائی کی شروعات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2024, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :۲۰؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع میں ڈرون کا استعمال کرتےہوئے زمینات کی سروے  کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اور میڈیا رپورٹ کے مطابق  بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک ایجنسی کے ذریعے ہوناوراور بھٹکل تعلقوں  میں سروے کارروائی انجام دی گئی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق آر وی دیش پانڈے  جب  روینیووزیر  تھے تو اس دوران انہوں نے ریاست کے پانچ اضلاع میں جوڈرون سروے کا تجرباتی منصوبہ جاری کیا تھا، ان میں اترکنڑا ضلع بھی شامل تھا۔ سال2019میں ہی منصوبے کو جاری کیاگیاتھا لیکن ضلع میں ڈرون سروے شروع نہیں کیاگیا تھا۔ سال 1930کی مدت میں کئے گئےسروے کے مطابق زمینات کا اصل نقشہ تیارکیاگیا ہے۔ لیکن اس کے بعدوالی  سروے کارروائی  کی تکمیل نہیں ہوئی تھی ۔ مگر اب ضلع میں  ڈرون ٹیکنالوجی کا  استعمال کرتےہوئے سروے کارروائی کو شروع کیاگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بھارتی سروے ادارے کےساتھ معاہدہ کرتےہوئے ایک نجی ایجنسی سروے کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔ ایجنسی کا سروے عملہ نے پچھلے چند دنوں سے دیہی علاقوں میں زمینات کے حدود کی نشان دہی شروع کر رکھی ہے۔ ڈرون کے ذریعے زمینات کے واضح حدود کی نشان دہی میں آسانی  کےلئے تعلقہ جات کی سرحد پر سفید رنگ سےنشان لگانے کاکام جاری ہے۔

محکمہ سروے کے سنئیر معاون ڈائرکٹر راجو پجار نے اس سلسلے میں بتایا کہ ہر ایک تعلقہ میں  سرحد کی نشان دہی کے بعد سروے انجام دیاجائےگا۔ اس کے بعد متعلقہ دیہات کا سروے ہوگا پھر ہر ایک پلاٹ کا سروے ہوگا۔ ڈرون سروے کاڈیجیٹلائزیشن کرنے کے بعد نقشہ تیار کیاجائے گا۔ سرکاری ، پرائیویٹ سمیت ہر ایک زمین کا نقشہ ڈیجیٹل بناکر محفوظ کیاجائے گا۔ ڈرون سروے کی مکمل کارروائی شروع ہونےکےلئے مزید وقت  لگنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔