کاروار : گھروں اور عمارتوں کی خریدو فروخت سمیت کرایہ کاای اسٹامپ پیپراب دروازے تک پہنچانے کا انتظام؛ سوسائٹی کے چکر کاٹنے کی نہیں ہوگی ضرورت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2024, 10:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :25؍فروری   (ایس اؤ نیوز )گھر کے کرایہ یا رہن (لیز) کےمتعلق معاہدہ کےلئے ای۔ اسٹامپ دستاویز کےلئے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ بعض دفعہ فوری ضرورت ہونے پر چھٹیوں یا پھر سرور کے مسائل کو لے کر کام ممکن نہیں ہوپاتا تھا۔ عوام کو روزانہ کا چکرکاٹنےسے راحت دینے کے سلسلےمیں 24گھنٹےآن لائن ای ۔ اسٹامپ پیپر(معاہدہ دستاویز) ، قانونی کاغذات مسودہ کی نقل عوام تک پہنچانے کےلئے لیگل کرناٹک  ڈاٹ کوم ویب سائٹ کا اجراء کیاگیا ہے۔

اس سلسلےمیں عوام کو راحت دینے کےلئے عوام کے گھروں تک ریاستی حکومت کے تعاون سے لیگل کرناٹک ڈاٹ کوم کے ذریعے ای ۔ اسٹامپ پیپراور قانونی کاغذات مسودہ کی نقل (ڈرافٹ) پہنچانے کا منصوبہ بہت جلد جاری کیاجائےگا۔ ای ۔ اسٹامپ پیپر کے ساتھ جن نکات پر معاہدہ کیاجانا ہے اس کی ایک نقل بھی پہنچائی جائے گی۔ جس کے لئے ادارے نے الگ سے لیگل کرناٹک ڈاٹ کوم ویب سائٹ کو تشکیل دیاہے۔ جن کو معاہدہ کرنا ہے اگر وہ اپنی معلومات ویب سائٹ پر درج کرتےہیں تو آدھے گھنٹے میں ای ۔ اسٹامپ والی مسودہ نقل (ڈرافٹ) گاہکوں تک پہنچے گی ۔

سال 2008میں ریاستی حکومت نے ای ۔ اسٹامپنگ نظام کو جاری کیاتھا۔ جس کے تحت محکمہ رجسٹریشن  اینڈ اسٹامپنگ میں جائیداد کی خریدو فروخت کی رجسٹریشن، گھرو ں کےلیز یا کرایہ پر دینے ، آپسی شراکت داری، جائیداد کو رہن پر دینے، قرضہ لینے ، جائیداد تبدیلی کےلئے ، لین دین کے لئے ، عمارت اور ٹھیکداری معاہدات ، مثالی خدمات ، شراکت داری سمیت مختلف نوعیت کے معاہدات  کےلئے ای ۔ اسٹامپ پیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کسی بھی لین دین کو ای ۔ اسٹامپ پیپر کے ذریعے مصدقہ شدہ معاہدہ کرتےہوئے قانونی سطح پر تصدیق کرائی جاتی ہے۔ متعلقہ ادارہ معاہدہ دستاویز، افی ڈیوٹ سے لے کر لیگل ڈاکیومنٹ ڈرافٹنگ کی خدمات ماہر قانون دانوں سے مہیا کرےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔