کاروار: بی جےپی والے  انتخابات کے لئے کچھ بھی کرسکتےہیں : اُترکنڑا کے نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2024, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :10؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) فسادات کے بغیر بی جےپی نے کبھی جیت حاصل کی ہے کیا؟،وہ لوگ انتخابات کے لئے کچھ بھی کرسکتےہیں اور اس کے لئے تیار رہتےہیں۔ اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا نے ان خیالات کااظہار کیا۔

کاروار میں  اپنے دورے کے موقع پر اخبارنویسوں سے   بی جےپی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جےپی کے تین ایجنڈے ہیں۔ پہلا جھوٹ بولنا، دوسرا فسادات برپا کرنا اور تیسرا بھگوان کے نام پر جھوٹ بول کر سیاست چمکانا۔ اگر بی جےپی والے واقعی میں رام کے اصلی بھگت ہوتے تو ایسا نہیں کرتے ۔ وزیر منکال دئیدیا نے کہاکہ میں خود بھی رام کا بھگت ہوں۔ میں نے بھی بھٹکل میں رام مندر تعمیر کرایاہے۔وزیر موصوف نے بی جےپی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ  شری رام  کی پورے ہندؤپوجا کرتےہیں صرف بی جےپی کے ہی نہیں ہیں۔ اور اب ابھی رام مند کا افتتاح بھی نہیں ہواہے لیکن پرساد(منتراکشتے )دیا جارہاہے، پوجا کئے بغیر کیسے پرساد تقسیم کرتےہیں۔ ہاں اگر پوجا کے بعد یہ سب ہوتا تو ٹھیک تھا۔ مودی کی تصویر لے کر تشہیر کیوں کی جارہی ہے، پرساد دینے میں مودی کی تصویر کا کیا کام ، مودی اور یوگی کےکٹ آؤٹ کیوں لگائے گئےہیں۔ یہ سب کسی کی رقم سے بنایا نہیں گیا ہے بلکہ ہم نے بھی چندہ دیا ہے، بی جےپی والے یہ سب ناٹک بند کریں تو بہتر ہوگا۔ بی جےپی والوں کی بھگتی جعلی ہے، اصلی بھگت ہنگامہ نہیں کرتے، ریاست میں ہماری حکومت بھی پولس سکیورٹی کا انتظام کئے جانےکی بات کہی۔

تین نائب وزرائے اعلیٰ پر گفتگو ہوئی ہی نہیں : کانگریس پارٹی میں ابھی تک تین نائب وزرائے اعلیٰ بنائے جانے پر کوئی غور، گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ ہاں ، اگر کچھ کرنا ہے تو ہائی کمان کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔ اگر ترقی کی خاطر تین نائب وزائے اعلیٰ بنانے ہوں تو بنا دیں گے۔ جب کہ ابھی تک کسی لیڈر نے نائب وزرائے اعلیٰ بنائے جانےکی پیش کش بھی  نہیں کی ہےاور نہ اس پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ پارٹی لیڈران اور ہائی کمان کے درمیان اختلافات نہیں ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔