بی جے پی لیڈر ایشورپا بیٹے کو ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض! آزاد امیدوار کے طور پر اتارنے پر غور

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 3:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے لیے مشہور کرناٹک بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا کے بیٹے کانتیش کو بی جے پی نے لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ اس کی وجہ سے ایشورپا بی جے پی سے اس قدر سخت ناراض ہوگئے ہیں کہ اپنے بیٹے کو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتارنے پر غور کرنے لگے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے بیٹے کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا تو اس سے بی جے پی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔

بی جے پی نے بدھ (13 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی دوسری فہرست جاری کی۔ ایشورپا کو یقین تھا کہ پارٹی ان کے بیٹے کو ہاویری لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دے گی لیکن اس سیٹ سے بی جے پی نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو میدان میں اتار دیا۔ اس کی وجہ سے ایشورپا بی جے پی سے اس قدرناراض ہوئے ہیں کہ اپنے بیٹے کو اسی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اتارنے پر غور کرنے لگے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایشورپا نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے وعدہ کیا تھا کہ کانتیش کو ہاویری سیٹ سے ٹکٹ دیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یدی یورپا نے کانتیش کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی مہم میں شریک ہونے کا بھی وعدہ کیا تھا، لیکن بی جے پی نے کانتیش کو ٹکٹ نہ دیتے ہوئے ہاویری سے بسوراج بومئی کو ٹکٹ دے دیا۔

ایشورپا نے کہا ہے کہ وہ 15 مارچ کو شیوموگا میں اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جہاں ان کے بیٹے کی امیدواری کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو شیوموگا یا ہاویری سیٹ سے میدان میں اتارنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیوموگا سے یدی یورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر بی جے پی کی پہلی پسند ہیں، جو وہاں کے موجودہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

ایشورپا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ان کے بیٹے کو اس لیے نظر انداز کر رہی ہے کیونکہ 2013 میں کرناٹک جنتا پارٹی کے قیام کے وقت انہوں نے صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ کی حمایت نہیں کی تھی۔ ایشورپانے یدی یورپا پر بی جے پی ممبران پارلیمنٹ پرتاپ سمہا اور نلین کتیل جیسے ایماندار پارٹی کارکنوں کو دور کرنے کا بھی الزام لگایا۔ ایشورپا نے کہا کہ ان کا بیٹا کہاں سے الیکشن لڑے گ اوہ اس پر منحصر ہوگا کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بی جے پی نے گزشتہ سال کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شیوموگا اسمبلی حلقہ سے کانتیش کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...