داونگیرے میں ایک ہی دن میں سامنے آئے 21پوزیٹیو معاملات
داونگیرے،4؍مئی (ایس او نیوز) داونگیرے میں اتوار کے دن اچانک کووِڈ19کے معاملات میں زبردست اچھال دیکھا گیا جب ایک ہی دن میں 21پوزیٹیو معاملے سامنے آئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مریضوں کی تعداد میں اچانک اس طرح اضافہ ہونا حکومت کے لئے ایک تشویش کی بات بن گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ باشاہ نگر کے ایک ہیلتھ سینٹر میں خدمات انجام دینے والی نرس اور جالی نگر کے ایک معمر شخص کی وجہ سے تازہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ان دو مریضوں سے ابتدائی اور ثانوی رابطے میں آنے والے 330فراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، اس میں سے 37افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 21افراد پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔اس کے بعد داونگیرے کو موجودہ گرین زون سے ہٹانے اور یہاں پر قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیاہے۔ملکی سطح پر اعداد وشمار کی بات کریں تو اتوار کے دن زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,487تھی اور 83افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔